مسلم لیگ ن نے فرانسسی سفیر کو ملک بدر کرنے کے معاملے کی مخالفت کر دی
حکومت نے فرانسیسی سفیر کو ملک بدر کرنے پر بحث کی قرار داد قومی اسمبلی میں پیش کر کے تحریک لبیک کے ساتھ معاہدے کی پاسداری کی، تحریک لبیک کے ساتھ کیا گیا معاہدہ مکمل ہو گیا، وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری
دانش احمد انصاری منگل 20 اپریل 2021 20:37
(جاری ہے)
اگر مسلم لیگ ن قرار داد سے اتفاق نہیں کرتی تو ہم اُنہیں کچھ نہیں کہہ سکتے۔
واضح رہے کہ مسلم لیگ ن اور جے یوآئی نے حکومتی قرارداد کو نامکمل قرار دے دیا ہے۔سینئر نائب صدر ن لیگ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ تحفظ ناموس رسالتﷺ پر کوئی دو رائے نہیں ہے، ٹی ایل پی کا نہیں، پورے پاکستان کا مسئلہ ہے،اپوزیشن کو نظراندازکیا گیا تو ایوان کو نہیں چلنے دیں گے، اپوزیشن قرارداد کو مکمل کرکے متفقہ طورپردوبارہ پیش کرے گی۔انہوں نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پورا پاکستان متفق ہے، پورا پاکستان یک زبان ہے، پورا پاکستان اس معاملے پر کوئی دو رائے نہیں رکھتے، آپ ایوان میں اس کو متنازع بنا رہے ہیں؟ یہ قرارداد متفقہ ہونی چاہیے تھی، کل ایوان کا اجلاس ملتوی کیا ، آج پھر اجلاس بلایا، اپوزیشن سے بات تک نہیں کی گئی، کہ ہم قرارداد نہیں لانا چاہتے۔تحفظ ناموس رسالتﷺ پر کوئی دو رائے نہیں ہے، یہ قرارداد ناکافی ہے، ہم اس قرارداد کا جائزہ لیں گے اورجو چیزیں نہیں ہیں، ان کو دیکھا جائے، اسپیشل کمیٹی کی کوئی ضرورت نہیں، پورا ایوان کمیٹی ہے۔ آپ نے اس ایوان کو مفلوج کردیا ہے، گالم گلوچ کا اکھاڑابنا دیا ہے، جس پر اسپیکر نے غیرپارلیمانی الفاظ کو حذف کروا دیا ہے۔جے یوآئی کے مولانا اسعد نے کہا کہ ناموس رسالت ﷺ پر کوئی دورائے نہیں، یہ قرارداد ملک میں جو حالات برپا ہوئے ہیں، قرارداد کے ختم نبوت ﷺ کے پہلے حصے سے متفق ہیں جبکہ دوسرا حصہ ناکافی ہے، اپوزیشن تجاویز دے کر قرارداد کا حصہ بنائے گی۔مزید اہم خبریں
-
وزیر داخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد پولیس خدمت مرکز 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
ایف بی آر، وزارت داخلہ کو تیل کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت
-
ن لیگ پنجاب نے نو از شریف کو پارٹی کی قیادت دوبارہ سنبھالنے کی درخواست کر دی
-
روپیہ مستحکم رکھنے کیلئے اسٹیٹ بینک نے مارکیٹ سے 5 ارب ڈالر خریدے
-
پابند سلاسل خواتین کیلئے ریلی نکالنا چاہتے ہیں، یہ قیدی وین کے دروازے کھولے کھڑے ہیں، عمرایوب
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ،سردار مسعود خان
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کر سکھوں سمیت مذہبی مقامات پر غیر ملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
-
سینٹ ، صدر کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر شکریہ ادا کرنے کی تحریک منظور
-
منفی پروپیگنڈا، ترقی و خوشحالی کیلئے کام کرنے سے نہیں روک سکتا، آرمی چیف
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں برطانیہ کی معروف جامعات کے وفد کی ملاقات
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 29 اپریل کو ہوگا
-
کل ہمارے یوم تاسیس پر پولیس کیک بھی اٹھا کر لے گئی تھی،بیر سٹر گوہر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.