ناجائزمنافع خوروں کومصنوئی مہنگائی بہت مہنگی پڑے گی،ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ

جمعرات 22 اپریل 2021 23:50

ٹوبہ ٹیک سنگھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اپریل2021ء) ڈپٹی کمشنر عمر جاویدنے کہا کہ ماہ صیام میں عوام کوسستی اورمعیاری اشیاء کی فراہمی کی ذمہ داری ہرصورت پوری کریں گے، ناجائزمنافع خوروں کومصنوئی مہنگائی بہت مہنگی پڑے گی۔ ان خیالات کااظہارانہوںنے سبزی وفروٹ منڈی کے دورہ پرکہی، اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر زوہا شاکر،چیف انسپکٹر مارکیٹ کمیٹی اورمتعلقہ اہلکاران بھی انکے ہمراہ تھے۔

ڈپٹی کمشنر عمر جاوید نے منڈی میں سبزی اورپھلوں کی نیلامی کا بھر پورجائزہ لیااور انکی کوالٹی و معیارکامعائنہ کیا،انہوں نے صفائی اورسکیورٹی کے نظام کومزیدبہتربنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ نیلامی کے عمل سے قبل منڈی میں پانی کاچھڑکائولگایاجائے اورسکیورٹی پرمعموراہلکاروں کوالرٹ رکھاجائے ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر ٹوبہ نے نیلامی کے عمل کاجائزہ لیتے ہوئے کہاکہ منڈی سے مڈل مین کے کردارکے خاتمہ کے لئے موثراقدامات اٹھائے جائیں جواشیاء جس نرخ سے یہاں نیلامی کے لئے پیش کی جائیں ان کی رمضان بازاراوراوپن مارکیٹ میں اسی قیمت اورکوالٹی کے ساتھ موجودگی کویقینی بنا ئیں اورمہنگے داموں اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لا ئی جائے۔

انہوں نے مزید کہاکہ آڑھتیوں اورتاجروں کے جائزمفادات کابھرپورخیال رکھاجائے گااوران کو سہولت اورتحفظ فراہم کیاجائے گا

متعلقہ عنوان :