خیبر پختون خوا حکومت نے نویں سے بارویں جماعت تک تعلیمی اداروں کو عید تک بند کرنے کا اعلان کردیا

ہفتہ 24 اپریل 2021 16:53

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2021ء) خیبر پختون خوا حکومت نے نویں سے بارویں جماعت تک تعلیمی اداروں کو عید تک بند کرنے کا اعلان کردیامیڈیا رپورٹ کے مطابق خیبر پختون حکومت نے ایک بار پھر کورونا زد اضلاع میں نویں سے بارویں جماعت تک تعلیمی اداروں کو ایک ہفتے کے بعد پھر عید تک بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کا اعلامیہ بھی جاری کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

صوبائی حکومت نے این سی او سی کے فیصلوں کی روشنی میں 19 اپریل کو صوبے کے 21 کورونا متاثرہ اضلاع میں نویں سے بارویں جماعت تک تعلیمی اداروں کو کھولا تھا، تاہم گزشتہ روز کے این سی او سی اجلاس کے فیصلوں کی روشنی میں اب دوبارہ بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اعلامیے میں پیر 26 اپریل سے عید تک نویں سے انٹر تک کے تعلیمی ادارے بند ہونے کا اعلان کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :