ڈیرہ اسماعیل خان، شادی شدہ خاتون پھولن دیوی بن گئی

بدھ 28 اپریل 2021 14:24

ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2021ء) راستہ کے تنازع پر شادی شدہ خاتون پھولن دیوی بن گئی ،راستے کے تنازع پر خاتون نے کلہاڑیوں کے وار سے اپنے ایک دیور کی ناک اور دوسرے دیور کی ایڑھی کاٹ ڈالی،زخمیوں کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیاگیا ۔

(جاری ہے)

تھانہ یارک کی حدود وانڈہ کالی میں چالیس سالہ شادی شدہ خاتون (گ بی بی ) پھولن دیوی بن گئی اور اس نے راستے کے تنازع پر کلہاڑیوں کے وار کرکے اپنے ایک دیور کو ناک جبکہ دوسرے دیور کی ایڑھی کاٹ دی ،دونوں زخمیوں کو انتہائی نازک حالت میں ہسپتال منتقل کردیاگیاہے،وجہ عداوت راستے کا تنازع بیان کیا گیا ،پولیس نے زخمی کی رپورٹ پر خاتون کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔