چارماہ کا کرایہ نہ اداکرنے پر مالک مکان نے غفار لہری کو گھرسے نکال دیا
اہل محلہ کی ضمانت پر نئے گھرمیں شفٹ ہواہوں جسکا 35ہزاراداکرناہے‘غفار لہری
جمعرات 29 اپریل 2021 12:14
(جاری ہے)
ایک سوا ل کے جواب میں غفار لہری کا کہنا تھا کہ کرونا کی وجہ سے وہ بیروزگار ہوچکے ہیں اور ہر آنے والا دن ان کے لیئے مشکل آرہاہے حکومت نے بھی ان کی کوئی مالی مدد نہیں کی گذشتہ دنوں آرٹسٹوں کو بیس ہزار اور پچاس ہزار کی مالی امدادکی گئی مگر کسی نے ان کا نام ہی لسٹ سے کاٹ دیا جس وجہ سے وہ اس امدادسے بھی محروم رہے۔
غفار لہری کا کہنا تھا کہ وہ ایک عرصے سے بیماریوں اور بیروزگار سے لڑ رہے ہیں خود بھی چھ ماہ بیمار ہو کر گھر پڑے رہے انہوں نے رشتہ داروں سے ادھار پکڑ کر جوتیوں کی دوکان ڈالی کیونکہ وہ ایک شوزڈیزائنر بھی ہیں اور اپنا ہنرآزمانے کے لیئے کرایہ پر دوکان لی مگر اتنا عرصہ گزرنے کے باوجود وہ اس دوکان کو نہیں چلا سکے کیونکہ ان کی دوکان پر صرف 30-35 ہزار کا سامان پڑا ہے جس وجہ سے گاہک نہیں آرہے۔غفار لہری کا کہنا تھا کہ وہ ابتک تقریباً آٹھلاکھ کے مقروض ہوچکے ہیں اور بیماری نے بھی ان کا پیچھا نہیں چھوڑا ان کی اکلوتی بیٹی بھی پانچ چھ ماہ سے ٹائیفائیڈ بخار میں مبتلا ہے جس کی ادویات اور ٹیسٹو ں کاخرچہ بھی ان کے پاس نہیں ہے۔غفار لہری نے مذید بتایاکہ ان حالات اور قرض کی وجہ سے وہ شدیدقسم کی بے دلی اور مایوسی کا شکار ہوچکے ہیں کچھ دوستوں نے ان کی مدد بھی کی ہے مگر وہ ابھی بھی اتنی بڑی رقم کے مقروض ہیں اور ہر ماہ گھر اور دوکان کا کرایہ،ادویات کے اخراجات ان کے بس کی بات نہیں رہے ہیں انہوں نے حکومت سے استدعاکرتے ہوئے کہاکہ حکومت ان کی مالی امداد کرے تاکہ وہ اپنا قرض اتار کر دووقت کی عزت کی روٹی کمانے کے قابل ہوسکیں۔متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
سونیا حسین نے اپنی خوبصورتی اور فٹنس کا راز بتا دیا
-
بالی ووڈ اداکار عمران خان کی 9 سال بعد انڈسٹری میں واپسی
-
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی ڈیپ فیک ویڈیو کا شکار
-
کیریئر میں کامیابی حادثاتی نہیں، بہت محنت کی ہے، تاپسی پنو
-
امریکی اداکارہ نے حماس کے خلاف اسرائیلی پروپیگنڈے کو مسترد کردیا
-
نامور مزاحیہ اداکار منور ظریف کی برسی منائی گئی
-
مہک ملک 3 مئی کو تماثیل تھیٹر میں جلوہ گر ہونگی
-
سٹیج و ریڈیو فنکاروں کی بنیادی تربیت گاہ ہوتی ہے، مصطفی قریشی
-
تقریب کے دوران صحافی نے یشما گل کو زخمی کردیا
-
اداکاراربازخان نے ملائیکہ اروڑا کو تذبذب کا شکار قراردے دیا
-
اربازخان نے فائرنگ کے بعد گلیکسی اپارٹمنٹ سے جانے کی خبروں پرخاموشی توڑدی
-
امرسنگھ چمکیلا کے لیے بھاری قیمت چکانا پڑی، پرینیتی چوپڑا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.