پنجاب حکومت کاکورونا کے مریضوں کو آکسیجن کی بلا تعطل فراہمی کیلئے درآمد کرنے کا فیصلہ

سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سے درآمد کے لئے وفاقی حکوت سے اجاز ت طلب کر لی گئی

ہفتہ 1 مئی 2021 16:41

پنجاب حکومت کاکورونا کے مریضوں کو آکسیجن کی بلا تعطل فراہمی کیلئے درآمد ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2021ء) پنجاب حکومت نے کورونا کے مریضوں کو آکسیجن کی بلا تعطل فراہمی کیلئے آکسیجن درآمد کرنے کا فیصلہ کر لیا ، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سے درآمد کے لئے وفاقی حکوت سے اجاز ت طلب کر لی گئی ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ پنجاب حکومت نے کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافے اور مستقبل میں غیر معمولی صورتحال سے بچنے کے لئے پیشگی تیاری کے طو رپر آکسیجن درآمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ بتایاگیا ہے کہ وفاقی حکومت سے اجاز ت طلب کرتے ہوئے سعودی اور متحدہ عرب امارات کے سفیرو ں سے بھی رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔