براہِ کرم آکسیجن سلینڈر پہنچائیں، بھارت میں قائم نیوزی لینڈ ہائی کمیشن کی اپیل

اپیل کے بعد این جی او آکسیجن سلینڈر لے کر نیوزی لینڈ ہائی کمیشن پہنچ گئی، آکسیجن سلینڈر وصول

پیر 3 مئی 2021 12:54

براہِ کرم آکسیجن سلینڈر پہنچائیں، بھارت میں قائم نیوزی لینڈ ہائی ..
ویلنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2021ء) بھارت میں قائم نیوزی لینڈ کے ہائی کمیشن نے فوری آکسیجن سلینڈر پہنچائے جانے کی اپیل نے تنازع کی صورت اختیار کرلی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق نیوزی لینڈ ہائی کمیشن نے ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں اپوزیشن جماعت کانگریس کی ایک این جی او کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ انہیں آکسیجن سلینڈر کی فوری ضرورت ہے، لہذا جلد از جلد پہنچائے جائیں۔

(جاری ہے)

اس ٹوئٹ کے سامنے آتے ہی لوگوں میں تشویش پھیل گئی اور بھارتی حکومت پر تنقید شروع کردی گئی جس کے بعد جلد ہی اس ٹوئٹ کو ڈیلیٹ کردیا گیا۔نیوزی لینڈ ہائی کمیشن نے ایک اور ٹوئٹ میں کہا کہ ہمارے ٹوئٹ کا غلط مطلب لیا گیا، ہمیں واقعی آکسیجن سلینڈر کی ضرورت تھی۔پیغام میں یہ بھی کہا گیا کہ اگر ہماری اس اپیل سے کسی کی دل آزاری ہوئی ہے تو ہم معذرت خواہ ہیں۔بعد ازاں اس اپیل کے بعد این جی او آکسیجن سلینڈر لے کر نیوزی لینڈ ہائی کمیشن پہنچی اور آکسیجن سلینڈر وصول کرنے کا کہا۔

متعلقہ عنوان :