Live Updates

سندھ اسمبلی اجلاس سوا گھنٹے کی تاخیر سے اسپیکر آغا سراج درانی کی زیر صدارت شروع ہوا

کارروائی کے آغاز میں حضرت علی رضی اللہ عنہ کے یوم شہادت پر انہیں شاندار الفاظ میں خراج عقیدت کیا گیا

پیر مئی 21:37

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2021ء) سندھ اسمبلی اجلاس پیر کو سوا گھنٹے کی تاخیر سے اسپیکر آغا سراج درانی کی زیر صدارت شروع ہوا ۔ کارروائی کے آغاز میں حضرت علی رضی اللہ عنہ کے یوم شہادت پر انہیں شاندار الفاظ میں خراج عقیدت کیا گیا۔

(جاری ہے)

کرونا وائرس سے جاں بحق افراد کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی ہوئی ،جیکب آباد کے پانچ نوجوانوں کی ہلاکت پر دعائے مغفرت کی ۔ایوان نے کرونا کا شکار سید خورشید شاہ کی جلد صحتیابی کے لئے دعا کے علاوہ غازی فقیر کلر کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی اور ملیر میں گوٹھوں پر قبضہ کیلیے حملے میں زخمی ہونے والوں کے لئے دعائے صحت کی گئی ۔

پاکستان میں کرونا وائرس کی تیسری لہر سے متعلق تازہ ترین معلومات