دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

بدھ 5 مئی 2021 13:04

دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مئی2021ء) تربیلا ، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج ، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہائو کی صورت حال حسب ذیل رہی۔دریا ئے سندھ میںتربیلاکے مقام پرآمد 53100کیوسک اور اخرج 45000کیوسک، دریائے کابل میںنوشہرہ کے مقام پر آمد38900 کیوسک اور اخراج38900 کیوسک، جہلم میں منگلاکے مقام پرآمد57600کیوسک اور اخراج50000کیوسک، چناب میںمرالہ کے مقام پرآمد18100 کیوسک اور اخراج 4000کیوسک رہا۔

جناح بیراج آمد82400کیوسک اور اخراج 75400کیوسک،چشمہ آمد74900کیوسک اوراخراج 69300کیوسک، تونسہ آمد41300 کیوسک اور اخراج36100 کیوسک، پنجند آمد18700کیوسک، اور اخراج 7700 کیوسک،گدو آمد 45900کیوسک اور اخراج 44900 کیوسک، سکھر آمد42000کیوسک اور اخراج 15100 کیوسک جبکہ کوٹری بیراج آمد7100 کیوسک اور اخراج 400 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

(جاری ہے)

تربیلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ،پانی کی موجودہ سطح1400.40 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.074 ملین ایکڑ فٹ، منگلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ،پانی کی موجودہ سطح 1106.30 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.494 ملین ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ،پانی کی موجودہ سطح 638.15 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اورقابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.000 ملین ایکڑ فٹ رہا۔

تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہائو کی صورت میں ہے ۔