ساہیوال،ضلعی انتظامیہ کی منافع خور مافیا پر نوازشات ،کوٹہ منافع خور مافیا کے حوالے

جمعرات 6 مئی 2021 16:09

سا ہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2021ء) ضلعی انتظامیہ کی منافع خور مافیا پر نوازشات چینی بلیک میں فروخت کر نے والے کو17ہزار بیگ چینی کا کوٹہ دے دیا جبکہ مقررہ ریٹ 83روپے کلو چینی فروخت کر نے والے کو تین ہزار بیگ کا کوٹہ دے کر ٹر خا دیا۔

(جاری ہے)

ضلعی انتظامیہ منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کر نے والے مافیا سے مل گئی ہے اور چینی کے کوٹہ کی تقسیم کر تے وقت چینی مقررہ ریٹ83روپے فی کلو فروخت کر نے والے ڈیلر شیخ آصف کو3ہزار بیگ چینی فراہم کی جبکہ شیخ وقاص ذخیرہ اندوزی کے الزام میں پکڑے جانے والے ڈیلر کو 17ہزار بیگ چینی کوٹہ دے دیا جو کھلے عام93روپے فی کلو فروخت کر رہا ہے اور ضلعی انتظامیہ خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے۔

تحریک انصاف پنجاب کے نائب صدر شکیل خاں نیازی نے چینی کے کوٹہ کی غیر منصفانہ تقسیم پر شدید احتجاج کر تے ہوئے مطا لبہ کیا ہے کہ وزیر اعلیٰ اس کھلی دھاندلی کا نوٹس لیکر ذمہ دارون کے خلاف ایکشن لیں۔