کوکومو میں 4 بسکٹ کیوں ہوتے ہیں، وزیراعظم عمران خان کو ذمہ دار ٹھہرا دیا گیا

عمران خان نے پنجاب کی گندم افغانستان اور وسطی ایشیا کے دیگر ممالک میں سمگل کی جس وجہ سے ملک میں گندم کی کمی واقع ہو گئی ، جس وجہ سے کوکو مو میں بسکٹ صر ف4ہوتے ہیں، مفتاح اسماعیل

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری جمعرات 6 مئی 2021 18:40

کوکومو میں 4 بسکٹ کیوں ہوتے ہیں، وزیراعظم عمران خان کو ذمہ دار ٹھہرا ..
کراچی (اُردو پوائنٹ، اخبار تازہ ترین، 6 مئی 2021) کوکومو میں 4 بسکٹ کیوں ہوتے ہیں، لیگی رہنما مفتاح اسماعیل نے وزیراعظم عمران خان کو ذمہ دار ٹھہرا دیا، کوکومو میں بسکٹ کی کمی کی وجہ بھی بتا دی۔ تفصیلات کے مطابق ن لیگ کے رہنما مفتاح اسماعیل نے بچوں کے پسندیدہ بسکٹ کوکو مو میں 4 بسکٹ ہونے کی دلچسپ وجہ بتا دی۔ انہوں نے بسکٹ کے پیکٹ میں 4 بسکٹ ہونے کا ذمہ دار بھی وزیراعظم عمران خان کی حکومت کو ٹھہرا دیا۔

ان سے جب ایک یوٹیوب چینل کے میزبان نے انٹرویو میں سوال کیا کہ کوکو مو میں صرف 3 بسکٹ کیوں ہوتے ہیں، تو انہوں نے اس سوال کا دلچسپ جواب دیا کہ کوکو مو میں 3 نہیں بلکہ 4 بسکٹ ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ میرا بھتیجا بھی یہی کہا رہا تھا کہ کوکو مو میں صرف 3بسکٹ ہوتے ہیں، لیکن میں نے اسے بتایا کہ نہیں بیٹا کو کو مو میں 3 نہیں بلکہ 4 بسکٹ ہوتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے انٹرویو میں بتایا کہ کوکو میں بسکٹ میں کمی کے ذمہ دار عثمان بزدار اور وزیراعظم عمران خان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے پنجاب کی گندم افغانستان اور وسطی ایشیا کے دیگر ممالک میں سمگل کی جس وجہ سے ملک میں گندم کی کمی واقع ہو گئی ہے۔ گندم میں کمی کی وجہ سے کو کو مو کی قیمت تو اُتنی ہی رکھی گئی ہے، لیکن اس میں بسکٹ کی کمی کردی گئی ہے۔ میزبان نے جب مفتاح اسماعیل سے سوال کیا کہ وہ ایک بسکٹ میں کمی کا ذمہ دار بھی پی ٹی آئی کی حکومت کو قرار دے رہے ہیں تو انہوں نے کہا کہ جو ذمہ دار ہیں انہیں تو ذمہ دار ٹھہرایا جائے گا، اگر گندم سمگل نہ کی جاتی تو کو کو مو میں 6 بسکٹ بھی ہو سکتے تھے۔