ْ قبضہ گروپ مافیا کے بدنام زمانہ سربراہ خواجہ عقیل عرف گوگی بٹ کے خلاف ایک اور مقدمہ درج

جمعہ 7 مئی 2021 15:26

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2021ء) لاہور پولیس نے بدمعاش اور قبضہ گروپ مافیا کے بدنام زمانہ سربراہ خواجہ عقیل عرف گوگی بٹ کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے ایک اور مقدمہ درج کرلیا ہے۔مقدمہ شہری خرم کی مدعیت میں بھتہ خوری،اغوا سیمت مختلف سنگین دفعات کے تحت تھانہ اچھرہ میں درج کیا گیا ہے۔مقدمے میں خواجہ عقیل عرف گوگی بٹ،حاجی اشفاق، ادریس جٹ کو نامزد کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

دیگر ملزمان میں بلال بٹ،عمر خان سیمت 5 نامعلوم افراد شامل ہیں۔ایف آئی کیمتن کے مطابق گوگی بٹ قبضہ گروپ نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر شہری سے 50لاکھ بھتہ مانگا۔ ایف آئی آر کے مطابق گوگی بٹ کی ایما پر ملزمان نے شہری خرم یاسین کو اغوا کیا۔ملزمان نے سادہ اسٹامپ پیپر پر گن پوائنٹ پر دستخط کروائے۔گوگی بٹ سے تفتیش جاری ہے۔سی سی پی او لاہور یڈیشنل آئی جی غلام محمود ڈوگر کا کہنا تھا کہ شہر میں غنڈہ عناصر کی کوئی جگہ نہیں۔یاد رہے کہ لاہور پولیس کی طرف سے شہر کی درجنوں مساجد میں لاہور پولیس کی طرف سے اعلانات کروائے گئے ۔