ہماری سیاست کا محور عوام کی خدمت کرنا ہے عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی اولین ترجیح ہی: ملک نعیم خان بازئی

جمعہ 7 مئی 2021 18:44

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 مئی2021ء) صوبائی مشیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ملک نعیم خان بازئی نے کہا ہے ہماری سیاست کا محور عوام کی خدمت کرنا ہے عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی اولین ترجیح ہے گزشتہ تین سالوں میں حلقہ میں ریکارڈ ترقیاتی کام ہوئے آئندہ بھی یہ ترقی وخوشحالی کا سفر جاری رہے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے کلی خان احمد جان کچلاک کی جامع مسجد میں سولر سسٹم کی تنصیب کا افتتاح کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ عوام نے آج تک کسی وزیر کو رات گئے اپنے حلقہ گلی میں نہیں دیکھا جو گلی محلہ میں رات کو عوام سے ملنے آیا ہو مگر میں رات کے اندھیرے میں گھر گھر گلی گلی جاکر اپنے غریب عوام سے رابطہ کرکے ان کے مسائل معلوم کرکے حل کررہاہوں یہ عوام سے میری محبت کا نتیجہ ہے ان کی خدمت کیلئے ہی میدان یں آیا ہوں انہوں نے کہا کہ ہماری سیاست کا محور نظریات کی بنیاد پر اپنے غریب عوام کی خدمت کرتا ہوں عوام کو ان کی دہلیز پر بنیادی سہولتوں کی فراہمی اولین ترجیح ہے اب کچلاک میں پانی کا مسئلہ ہمیشہ کیلئے حل کردیا ہے تمام گھروں تک پانی کی فراہمی جاری ہے کوئی یہ نہیں کہہ سکتا ہے کہ حلقہ میں کوئی بورنگ بند ہے انہو ں نے کہا کہ اب حلقہ کا ہر شخص فخر سے کہہ سکتا ہے کہ ملک نعیم خان بازئی کو ووٹ دیکر کوئی غلطی نہیں کی بلکہ ایک خدائی خدمتگار شخص دن رات اپنے عوام کے درمیان موجود رہ کر ان کو حقوق کی فراہمی اور عوام کی حالت بہتر بنانے کیلئے کوشاں ہے انہوں نے کہا کہ کچھ ناعاقبت اندیش شکست خوردہ عناصر کو علاقے میں ترقیاتی منصوبے ہضم نہیں ہورہے ہیں وہ بلاوجہ تنقید برائے تنقید کی عینک اتار کر ایمانداری سے حلقہ میں عوام کی فلاح وبہبود کے کامون کو دیکھیں ستر سالوں سے نظرانداز حلقہ میں اب تین سالوں کے دوران پانی بجلی سڑکیں سیوریج سمیت دیگر ریکارڈ ترقیاتی کام میرے فنڈز سے ہوئے ہیں عوام کی ترقی وخوشحالی کا یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا عوام کی خدمت عین عبادت سمجھ کر کررہاہوں تقریب سے اے این پی کے ضلعی صدر جمال رشتیاء، ملک عرفان بازئی، حاجی آصف کاکڑ، محمد الیاس نیشنل پارٹی کے حنیف کاکڑ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چالیس سالوں سے اس حلقہ کیلئے فنڈز آئے گمر کسی نمائندے نے اجتماعی کاموں پر کوئی توجہ نہیں دی آج تک ان فنڈز کا کوئی حساب کتاب نہیں نہ ہی زمین پر کوئی ترقیاتی کام نظرآتا ہے جبکہ ملک نعیم خان بازئی نے ایمانداری سے عوامی اجتماعی کاموں پر توجہ دیکر سب سے اہم پانی کا مسئلہ ہمیشہ کیلئے حل کردیا اس لئے آج حلقے کے عوام ان کی خدمات پر بہت خوش ہیں