
ہرارے ٹیسٹ، اظہرعلی اور عابد علی کی شاندار بلے بازی، پاکستان کے 4 وکٹوں کے نقصان پر 268 رنز
اظہر علی کے 126 رنز،عابد علی 118رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ،بابراعظم ایک بار پھر ناکام
ذیشان مہتاب
جمعہ 7 مئی 2021
19:58

(جاری ہے)
اظہر علی نے اپنے کیریئر کی 18 ویں سنچری مکمل کی۔ اوپنر عابد علی نے بھی 16 چوکوں کی مدد سے اپنی سنچری مکمل کی جس کے بعد زمبابوے کے مزاربانی نے 126 رنز پر کھیلنے والے اظہر علی کو آؤٹ کرکے پاکستان کو 248 کے مجموعے پر دوسرا نقصان پہنچایا۔
کپتان بابر اعظم اور فواد عالم بھی زیادہ دیر وکٹ پر ٹھہر نہ سکے اور بالترتیب 2 اور 5 رنز بنا کر مزاربانی کا شکار بنے۔ پاکستان نے ہرارے ٹیسٹ کے پہلے روز 4 وکٹوں کے نقصان پر 268 رنز بنائے ہیں۔ عابد علی 118 اور ساجد خان ایک رن بنا کر وکٹ پر موجود ہیں قبل ازیں پاکستان کی طرف سے تابش خان اور زمبابوے کے لیوک جونگوے نے ٹیسٹ ڈیبیو کیا۔ پاکستانی ٹیم میں بابراعظم (کپتان)، عمران بٹ، عابد علی، اظہر علی، فواد عالم، محمد رضوان، حسن علی، نعمان علی، ساجد خان، شاہین شاہ آفریدی اور تابش خان شامل ہیں جب کہ زمبابوے کی ٹیم برینڈن ٹیلر (کپتان)، کیون کاسوزا، تریسائی مساکڈزا، ریجِس چاکبوا، مِلٹن شُمبا، رائے کایا، ٹینڈائی چیسورو، لیوک جونگوے، ڈونلڈ ٹریپانو، بلیسنگ موزاربانی اور رچرڈ ناراوا پر مشتمل ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان نے زمبابوے کو پہلے ٹیسٹ میچ میں اننگز اور 116 رنز سے شکست دے کر دو میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی تھی۔ پاکستان کی جانب سے حسن علی نے عمدہ باؤلنگ کرتے ہوئے پانچ وکٹیں لیتے ہوئے میچ میں مجموعی طور پر 9 وکٹیں حاصل کیں۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
انگلینڈ کیلئے کھیلنے کا موقع ملا تو اس سے فائدہ اٹھائوں گا : اسامہ میر
-
امریکا میں 32 سال بعد اولمپکس کا انعقاد، صدر ٹرمپ نے تیاری کیلئے ٹاسک فورس قائم کر دی
-
پاکستان میں ایشین کرکٹ کے میڈیا رائٹس 5.2 ملین ڈالرز میں فروخت
-
پی سی بی نے خواتین کرکٹرز کیلئے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کردیا
-
پاکستان میں ایشین کرکٹ کے میڈیا رائٹس 5.2 ملین ڈالرز میں فروخت
-
پاک افغان میچوں میں شائقین کی بدنظمی روکنے کیلئے خصوصی انتظامات کا فیصلہ
-
ویسٹ انڈیز اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے انٹرنیشنل میچ کل ہوگا
-
ایشیاء کپ: پاک بھارت میچ کے لیے جعلی ٹکٹ ہزاروں درہم میں فروخت ہونے لگے
-
لیجنڈز لیگ: پاکستان چیمپئنز کے مالک نے پی سی بی کی پابندی مسترد کردی
-
نیشنل بینک اوپن ٹینس ،نائومی اوساکا اور کلارا ٹاسن ویمنز سنگلز کے سیمی فائنل میں پہنچ گئیں
-
آزادی کپ ٹین پن باؤلنگ چیمپیئن شپ کی آرگنائزنگ کمیٹی کا اجلاس (کل) ہوگا
-
فلوریڈا،پاکستان کی شاندار فتح کا جشن، محسن نقوی، سالک حسین سمیت کمیونٹی رہنماؤں کی شرکت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.