چین کے بےقابو راکٹ کے گرنے کے ممکنہ مقامات کا نقشہ جاری

چین کا بے قابو راکٹ ’’لانگ مارچ فائیو بی‘‘ امریکا، لاطینی امریکا، افریقہ یا آسٹریلیا میں بھی گرسکتا ہے،روسی اسپیس ایجنسی نے جنوبی ایشیاء کے ممالک کو بھی خبردار کردیا، غیرملکی میڈیا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 8 مئی 2021 00:05

چین کے بےقابو راکٹ کے گرنے کے ممکنہ مقامات کا نقشہ جاری
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 مئی2021ء) روسی اسپیس ایجنسی نے چین کے بےقابو راکٹ کے گرنے کے ممکنہ مقامات کا نقشہ جاری کردیا، چین کا بے قابو راکٹ ’’لانگ مارچ فائیو بی‘‘ امریکا، لاطینی امریکا، افریقہ یا آسٹریلیا میں بھی گرسکتا ہے، جنوبی ایشیاء کے ممالک کو بھی خبردار کردیا گیا ہے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق چین کے بےقابو راکٹ کے گرنے کے ممکنہ مقامات کا نقشہ تیار کرلیا گیا ہے، روسی اسپیس ایجنسی کے نقشے کے تحت چین کا بے قابو راکٹ ’’لانگ مارچ فائیو بی‘‘ امریکا، لاطینی امریکا، افریقہ یا آسٹریلیا میں بھی گرسکتا ہے، جنوبی ایشیاء کے ممالک کو بھی خبردار کردیا گیا ہے۔

22ٹن وزنی راکٹ خلا سے گرنے والی 10 بڑی چیزوں میں شامل ہوتا ہے، جو کہ چار میل فی سکینڈ کی رفتار سے زمین کی طرف آرہا ہے۔

(جاری ہے)

راکٹ کے ہفتے کی رات یا اتوار کی صبح گرنے کے امکانات ہیں۔ دوسری طرف امریکی وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ چین کے بے قابو راکٹ لانگ مارچ 5 بی کو مار گرانے کا منصوبہ نہیں۔ ہم بہت کچھ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں لیکن نہیں کریں گے۔

امید ہے راکٹ جہاں گرے گا وہاں کسی کو نقصان نہیں ہوگا، توقع ہے راکٹ سمندر یا اسی قسم کی جگہ گرے گا۔واضح رہے چین کی طرف سے پچھلے ہفتے 29 اپریل کو چین نے خلا میں اپنا علیحدہ خلائی اسٹیشن تعمیر کرنے کے لیے پہلا قدم اٹھاتے ہوئے اپنا کریوماڈیول خلا کی طرف روانہ کیا تھا۔ لانگ مارچ نامی سب سے بڑا چینی راکٹ تِیان ہے، ماڈیول عملے کے ارکان کو لے کر جمعرات کو خلائی سفر پر روانہ ہوا تھا، یہ مشن چین کے جنوبی جزیرے ہائینان پر قائم خلائی مرکز سے اپنے سفر پر روانہ ہوا، چین کی خواہش ہے کہ اس اسٹیشن کی تعمیر اگلے سال کے آخر تک مکمل ہو جائے۔ بتایا گیا ہے کہ جب یہ واپس زمین کی طرف آرہا تھا تو خلا میں بےقابو ہوگیا تھا۔