
اسرائیلی فورسز کا مسجد اقصیٰ کے قریب دوسرے روز بھی فلسطینیوں پر بدترین تشدد، متعدد زخمی
اتوار 9 مئی 2021 17:30

(جاری ہے)
دوسری جانب اسرائیلی پولیس نے بتایا کہ کم از کم ایک افسر زخمی ہوا ہے۔
پرانے شہر کے دمشق دروازے کے قریب تقریر کرتے ہوئے 27 سالہ محمود المربو نے کہا کہ وہ نہیں چاہتے کہ ہم دعا کریں، یہاں ہر روز لڑائی اور جھڑپیں ہوتی ہیں۔انہوں نے پولیس اور نوجوان کے مابین ہنگامہ آرائی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی پولیس تھنڈر فلیش استعمال کرتے ہیں 'دیکھو وہ کس طرح ہم پر فائرنگ کر رہے ہیں، ہم کیسے زندہ رہ سکتے ہیں' ۔غزہ پر حکمرانی کرنے والے حماس کے ایک رہنما موسا ابو مرزوق نے ٹوئٹر پر کہا کہ 'ہم الاقصیٰ کے لوگوں کو سلام پیش کرتے ہیں جو جو صیہونیوں کے تکبر کی مخالفت کرتے ہیں اور ہم فلسطین میں اپنے بھائیوں کی ہر طرح سے مدد کرنے کے لیے زور دیتے ہیں۔دوسری جانب اسرائیل نے کہا کہ وہ یروشلم، مقبوضہ مغربی کنارے اور غزہ میں گزشتہ رات مسجد اقصیٰ میں شدید جھڑپوں کے بعد مزید محاذ آرائی کے پیش نظر سکیورٹی فورسز کو بڑھا رہا ہے۔ایک فلسطینی عہدیدار نے بتایا کہ مصر مزید کشیدگی کو روکنے کے لیے فریقین کے مابین ثالثی کر رہا ہے۔پولیس کمشنر یاکوف شبطائی نے کہا کہ ہفتہ کے روز بیت المقدس میں اضافی افسران تعینات کیے گئے تھے تاکہ 'عبادت کی آزادی کو یقینی بنایا جاسکے اور نظم و ضبط کو برقرار رکھا جا سکی'۔انہوں نے کہا کہ اس کے ساتھ ہی ہم پرتشدد فسادات، قانون شکنی اور پولیس افسران کو نقصان نہیں پہنچانے دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم ہر ایک سے پرسکون رہنے کی تلقین کرتے ہیں۔اسرائیلی فوج کا کہنا تھا کہ وہ مغربی کنارے اور غزہ کی پٹی کے قریب فوجیوں کی تعداد میں اضافہ کررہا ہے۔ ایک فوجی ترجمان نے بتایا کہ اضافی دستے وہاں بڑی حد تک فائر فائٹنگ دستے ہوں گے۔جمعے کو مشرقی بیت المقدس میں رات کے وقت ہونے والی جھڑپ میں اسرائیلی پولیس اور فلسطینی صحت ورکرز نے بتایا تھا کہ کم از کم 205 فلسطینی اور 17 اسرائیلی پولیس اہلکار زخمی ہوئے تھے۔ ادھر امریکا اور اقوام متحدہ کی طرف سے تشدد میں کمی کا مطالبہ سامنے آیا جبکہ یورپی یونین اور اردن سمیت دیگر نے ممکنہ بے دخلی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔علاوہ ازیں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے بیت المقدس میں اسرائیلی فورسز کے حملوں کے بعد فلسطینیوں کو ان کے گھروں سے بے دخل کرنے کے تل ابیب کے منصوبوں کی مذمت کی ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
ٹرمپ کی دھمکی کا جواب، یورپی یونین 84 ارب ڈالر کے امریکی سامان پر اضافی ٹیکس لگانے کو تیار
-
بِٹ کوائن کی قیمت پہلی بار 1 لاکھ 20 ہزار ڈالر سے تجاوز کرگئی
-
ٹرمپ کی روس سے تجارتی روابط رکھنے والے ممالک کو پابندیاں عائد کرنے کی دھمکی
-
امریکی صدر کا نیٹو ممالک کے ذریعے یوکرین کو جدید ترین ہتھیار فراہم کرنے کا اعلان
-
مغربی کنارے میں 30 ہزار فلسطینی جبری طور پر بے گھر ہیں،اقوام متحدہ
-
شہید 12 سائنسدانوں نے 100 سائنسدان بنائے، عباس عراقچی
-
تجارت جنگوں کے خاتمے کا بہترین ذریعہ ہے، ٹرمپ
-
امریکا، والد کا سر قلم کرکے یوٹیوب پر ویڈیو اپ لوڈ کرنے پر بدبخت بیٹے کو عمر قید
-
سفارت کاری کا میدان کھلا ہے مگر جوابی کارروائی کے لیے بھی تیار ہیں، ایرانی صدر
-
آسٹریلیا میں ہیلی کاپٹر سے پرندہ ٹکرا گیا ، ہنگامی لینڈنگ کے دوران ایک شخص ہلاک
-
سعودی عرب، سولر اور ونڈ انرجی سیکٹرز میں 7 نئے منصوبوں کے لئے معاہدے
-
میٹا کا سپر انٹیلی جنس میں کھربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کا منصوبہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.