q فرانسیسی ایلپس میں برفانی تودے گرنے سے سات افراد ہلاک

اتوار 9 مئی 2021 17:30

a پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 مئی2021ء) فرانس میں ایلپس کے پہاڑی سلسلے کے علاقے ساووئی میں برفانی تودے گرنے کے دو مختلف واقعات میں کم از کم سات افراد ہلاک ہو گئے۔

(جاری ہے)

یہ دونوں واقعات گزشتہ سہ پہر تھوڑے تھوڑے وقفے سے پیش آئے۔ مرنے والے تمام افراد ہائیکرز تھے، جن کی عمریں بیالیس اور اکہتر برس کے درمیان بتائی گئی ہیں۔ فراسن کا یہ علاقہ اٹلی کی سرحد کے قریب ہے اور وہاں گزشتہ ہفتوں کے دوران شدید برف باری کی وجہ سے پہاڑوں سے مزید برفانی تودے گرنے کا خطرہ ہے۔

متعلقہ عنوان :