Live Updates

چین سے لڑنے کے بجائے بہتر تعلقات رکھنا زیادہ سود مند ہے‘ ڈونلڈ ٹرمپ

منگل 5 مئی 2026 23:03

چین سے لڑنے کے بجائے بہتر تعلقات رکھنا زیادہ سود مند ہے‘ ڈونلڈ ٹرمپ
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 مئی2026ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ چین کے ساتھ لڑنے کے بجائے بہتر تعلقات رکھنا زیادہ سود مند ہے۔امریکی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ چین اور امریکا کے درمیان تعلقات بہتری کی جانب گامزن ہیں، دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تعلقات قائم ہیں۔انہوں نے کہا کہ چین وینزویلا اور ایران کی صورتِ حال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔

(جاری ہے)

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ فوجی لحاظ سے ایران اب تقریباً ختم ہو چکا ہے۔اس سے قبل واشنگٹن میں بزنس سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ ایران جنگ ختم ہونے پر پیٹرول کی قیمتیں تیزی سے کم ہو جائیں گی۔انہوں نے کہا تھا کہ میں آج بھی خود کو ایسا ہی محسوس کرتا ہوں جیسا 25 سال پہلے محسوس کرتا تھا۔امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ چین کے صدر ژی جن پنگ سے ملاقات کا منتظر ہوں، چین کا دورہ اہم ہو گا۔
Live ایران امریکا کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات