یونائیٹڈ ایئرلائنز کے طیارے کے بجلی کے پول اور ٹرک سے ٹکرانے کی نئی ویڈیو سامنے آگئی
امریکہ میں نیو جرسی کے نیوآرک ایئرپورٹ پر پیش آئے واقعے کے دوران یونائیٹڈ ایئرلائنز کا بوئنگ 767 مسافر طیارہ خوفناک حادثے سے بال بال بچ گیا تھا
محمد علی
بدھ 6 مئی 2026
00:12
New footage shows the moment a United Airlines plane collided with a light pole and a truck while landing at Newark Liberty International Airport.
— Collin Rugg (@CollinRugg) May 5, 2026
The Boeing 767 was traveling at about 160 mph when it made contact.
Air traffic controllers say there was a hole in the side of… https://t.co/95QdBrihtK pic.twitter.com/m4BofEwB5d
(جاری ہے)
تاہم اس غیر معمولی حادثے میں طیارہ بحفاظت لینڈ کر گیا اور تمام مسافر محفوظ رہے، حکام نے واقعے کی اعلی سطح پر تحقیقات شروع کر دیں۔
امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق مسافر طیارہ لینڈنگ کے دوران حادثے کا شکار ہوا یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب فلائٹ نمبر 169 وینس، اٹلی سے نیوارک لبرٹی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچ رہی تھی طیارہ جب اپنی منزل کے قریب تھا تو اس کا نچلا حصہ اور ٹائر نیو جرسی ٹرن پائیک نامی شاہراہ پر موجود ایک بجلی کے کھمبے اور ٹریلر سے ٹکرا گئے۔ فیڈرل ایوی ایشن انتظامیہ نے اس حوالے سے تصدیق کی ہے کہ یہ طیارہ بوئنگ 767-400 ماڈل کا تھا اور ٹکر کے باوجود پائلٹ اسے رن وے پر بحفاظت اتارنے میں کامیاب رہا خوش قسمتی سے طیارے میں سوار کسی بھی مسافر یا عملے کے رکن کو کوئی چوٹ نہیں آئی، البتہ طیارے کو معمولی نقصان پہنچا۔ یونائیٹڈ ایئر لائنز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ان کی تکنیکی ٹیم جہاز کو پہنچنے والے نقصان کا جائزہ لے رہی ہے اور حفاظتی پروٹوکول کے تحت متعلقہ پرواز کے عملے کو فی الحال ڈیوٹی سے ہٹا دیا گیا ہے تاکہ واقعے کی شفاف تحقیقات کی جا سکیں۔ اس حادثے کے نتیجے میں ٹریلر کا ڈرائیور معمولی زخمی ہوا جسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم ابتدائی طبی امداد کے بعد اسے فارغ کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق جہاز سے ٹکرانے والا بجلی کا کھمبا وہاں سے گزرنے والی ایک جیپ پر بھی گرا جس سے گاڑی کو نقصان پہنچا۔ واقعے کے بعد نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ اور وفاقی حکام نے اس معاملے کی باقاعدہ تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، تحقیقاتی ادارے کے اہلکار نیوآرک پہنچی گے ہیں تاکہ جائے وقوعہ کا معائنہ کیا جا سکے اس سلسلے میں یونائیٹڈ ایئر لائنز کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ وہ طیارے کا کاک پٹ وائس ریکارڈر اور فلائٹ ڈیٹا ریکارڈر حکام کے حوالے کرے تاکہ حادثے کی اصل وجوہات کا تعین کیا جا سکے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
یونائیٹڈ ایئرلائنز کے طیارے کے بجلی کے پول اور ٹرک سے ٹکرانے کی نئی ویڈیو سامنے آگئی
-
ایران کے پاس اب کوئی چانس نہیں ہے
-
خطے میں امریکا کی موجودگی مغربی ایشیاء کے ممالک کیلئے امن کا ذریعہ نہیں ہے
-
امریکا اگر بی ٹو بمبار طیارے نہ بھیجتا تو ایران دو ہفتوں میں ایٹمی طاقت بن جاتا
-
متحدہ عرب امارات پر مسلسل دوسرے روز میزائلوں اور ڈرون سے حملہ
-
آسمان پر قوسِ قزح کے رنگوں جیسے نایاب بادلوں کا دلکش نظارہ، ویڈیو وائرل
-
چین سے لڑنے کے بجائے بہتر تعلقات رکھنا زیادہ سود مند ہے‘ ڈونلڈ ٹرمپ
-
آبنائے ہرمز‘ ایران کا امریکی حملے میں 5 شہریوں کے جاں بحق ہونے کا دعویٰ
-
برازیل میں طیارہ عمارت سے ٹکرا گیا،حادثے میں 3 افراد ہلاک
-
ایران جنگ اگلے سال تک جاری رہی تو حالات مزید بدتر ہوسکتے ، آئی ایم ایف
-
ملک میں گندم کے سیزن کے باوجود آٹے کی قیمت میں ہوشربا اضافہ، 20 کلو کا تھیلا 200 روپے مہنگا
-
ایرانی ہیکر گروپ کا فجیرہ بندرگاہ کیخلاف سائبر آپریشن کا دعوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.