ایرانی ہیکر گروپ کا فجیرہ بندرگاہ کیخلاف سائبر آپریشن کا دعوی

یو اے ای، امریکا اور اسرائیل کے درمیان تعاون نگرانی میں ہے اور اس کے سنگین نتائج ہوں گے،ہیکرگروپ

منگل 5 مئی 2026 10:55

ایرانی ہیکر گروپ کا فجیرہ بندرگاہ کیخلاف سائبر آپریشن کا دعوی
تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مئی2026ء) ہیکر گروپ حندلہ نے یو اے ای کی فجیرہ بندرگاہ کے خلاف سائبر آپریشن کیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سائبر آپریشن میں شپنگ، مالیات اور انفرااسٹرکچر سے متعلق 4 لاکھ 30 ہزار سے زائد خفیہ دستاویزات نکالی گئیں۔

(جاری ہے)

ان خفیہ دستاویزات کو فجیرہ پر ٹارگٹڈ حملوں میں معاونت کے لیے استعمال کیا گیا تھا۔ہیکر گروپ کا کہنا تھا کہ کہ یو اے ای، امریکا اور اسرائیل کے درمیان تعاون نگرانی میں ہے اور اس کے سنگین نتائج ہوں گے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز فجیرہ میں ڈرون حملے کے بعد 3 افراد زخمی ہوئے، تینوں زخمیوں کا تعلق بھارت سے ہے۔