Live Updates

ایران کے پاس اب کوئی چانس نہیں ہے

ایران جب ہم سے بات کرتا ہے تو یہی کہتا ہے کہ ہمارا کوئی چانس نہیں، ایران ڈیل چاہتا لیکن کھیل بھی کھیل رہا ہے، امریکی صدر کا دعوٰی

muhammad ali محمد علی منگل 5 مئی 2026 23:43

ایران کے پاس اب کوئی چانس نہیں ہے
واشنگٹن (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔05 مئی 2026ء ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے پاس اب کوئی چانس نہیں ہے، ایران جب ہم سے بات کرتا ہے تو یہی کہتا ہے کہ ہمارا کوئی چانس نہیں، ایران ڈیل چاہتا لیکن کھیل بھی کھیل رہا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اوول آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکا اپنی تاریخ کے سنہری دور سے گزر رہا ہے، ایران کے پاس اب کوئی چانس نہیں ہے، ایران کو بھی پتا ہے کہ اب ان کے پاس کوئی چانس نہیں ہے۔

ایران جب ہم سے بات کرتا ہے تو یہی کہتا ہے کہ ہمارا کوئی چانس نہیں، ایران ڈیل چاہتا لیکن کھیل بھی کھیل رہا ہے۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران کو ایٹمی ہتھیار رکھنے کی اجازت نہیں دے سکتے،ایران کے پاس ایٹمی ہتھیار ہوں گے تو دنیا مصیبت میں پڑ جائے گی،بی ٹو بمبار طیارے نہ بھیجتے تو ایران دو ہفتوں میں ایٹمی طاقت بن جاتا، ایران کے پاس ایٹم بم ہوتا تو آج ہم یہاں نہ ہوتے،ایران کے پاس ایٹم بم ہوتا تو مشرق وسطیٰ اور اسرائیل ختم ہوجاتے۔

(جاری ہے)

صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے پاس اب نیوی فضائیہ اور لیڈرشپ نہیں ہے۔ ایران کی نیوی کو مکمل طور پر ختم کردیا ہے، ایران کو معلوم ہی نہیں کہ کیا کرنا ہے اور کیا نہیں کرنا۔ ایران نے چھوٹی کشتیوں سے فائرنگ کی، ایران کی نیوی ختم ہوچکی اس لئے چھوٹی کشتیوں سے فائرنگ کی۔ اب ایران کی چھوٹی کشتیوں کو بھی ختم کردیا ہے، ایرانی کشتیاں تیز ہیں لیکن میزائل سے زیادہ تیز نہیں۔

ایران اب اپنی چھوٹی کشتیوں سے ہماری نیوی کا مقابلہ کرنے کی کوشش کررہا ہے۔ امریکا نے ایرانی نیوی کے تمام بحری جہازوں کو ڈبو دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نہیں چاہتا کہ ایران میں دوبارہ مظاہرین کو قتل کیا جائے، ایران میں خواتین مظاہرین کو بھی قتل کیا گیا۔ نہتے مظاہرین ہتھیاروں کے سامنے کھڑے نہیں ہوسکتے۔ ایران نے گزشتہ ماہ 42ہزار نہتے شہریوں کو قتل کیا۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ میں نے پاکستان اور بھارت سمیت 8جنگوں کو روکا ہے، کہا گیا ٹرمپ نوبیل انعام کا حقدار نہیں ہے۔
Live ایران امریکا کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات