ھ*گلوکار عارف لوہار کی اہلیہ نماز جنازہ کی ادا ئیگی کے بعدمقامی قبرستان میں سپرد خاک

اتوار 9 مئی 2021 21:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 مئی2021ء) معروف گلوکار عارف لوہار کی اہلیہ کونماز جنازہ کی ادا ئیگی کے بعدمقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیاگیا ۔

(جاری ہے)

عارف لوہار کی اہلیہ کی نماز جنازہ سبزہ زار میں ہوئی جس میں کامیڈین غفار لہری سمیت قریبی عزیز و اقارب اور اہل علاقہ نے شرکت کی۔ جس کے بعد انہیں شاہ فرید قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔یادرہے کہ معروف گلوکارعارف لوہار کی اہلیہ کو چند روز قبل بخار کے باعث نجی ہسپتال داخل میں کروایا گیا تھا۔ بعد ازاں حالت بگڑنے پر انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیاتھا۔ جہاں وہ اپنے حقیقی سے جا ملیں