گ*قومی نصاب سے اسلامی مواد نکالنے پر احتجاج کرینگے‘ ٹیکسٹ بک پبلشرز ایسوسی ایشن

اتوار 9 مئی 2021 21:10

i لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 مئی2021ء) ٹیکسٹ بک پبلشرز ایسوسی ایشن ،پاکستان الائنس آف پرائیویٹ سکول ایسو سی ایشنز اور انڈس فائونڈیشن پاکستان نے قومی نصاب سے اسلامی مواد نکالنے پر ملک گیر احتجاج کا ااعلان کردیا ۔ٹیکسٹ بک پبلشرز ایسوسی ایشن ،پاکستان الائنس آف پرائیویٹ سکول ایسو سی ایشنز اور انڈس فائونڈیشن پاکستان کے مشترکہ اجلاس میں ہواجس میں یکساں قومی نصاب پر ایک رکنی اقلیتی کمیشن کی سفارشات کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میںٹیکسٹ بک پبلشرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین احمد عثمان شاہ ، وائس چیئرمین جاوید اقبال ، سیکرٹری جنرل ڈاکٹر نعیم خالد ،کنوینیرابوذر غفاری گوہر، پاکستان لائنس آف پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کی جانب سے شیخ محمد اکرم(پنجاب) عقیل رزاق(خیبر پختونخواہ)افضل بابر( اسلام آباد) نواز پندرانی(بلوچستان) چوہدری اقبال(آزاد کشمیر بذریعہ فون) سید طارق شاہ(سندھ بذریعہ فون) اور ر انڈس فائونڈیشن کے چیف ایگزیکٹوپروفیسر سجاد حید نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں شرکاء نے کمیشن کی سفارشات کو غیر اسلامی اور قومی مفادات سے متضاد قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا شرکاء نے نصاب سے اسلامی مواد نکالنے کے خلاف واضح موقف اختیار کرنے پر اسلامی نظریاتی کونسل کے ارکان ، متحد علماء، صوبائی اور قومی اداروں، تنظیموں اور اساتذ ہ کرام کا شکریہ ادا کیا ۔کمیشن کی سفارشات میںسکول ایسوسی ایشنز ٹیکسٹ بورڈ ایسوسی ایشن، تعلیمی اور سماجی تنظیموں مفکرین اسلام اور استاتذہ کے نقطہ نظر کو نہ تو سنا گیا اور نہ ہی زیر بحث لایا گیا ۔

شرکاء نے متفقہ طور پر مندرجہ ذیل فیصلے کئے کہ اجلاس ایک رکنی اقلیتی کمیشن کی سفارشات کو مسترد کرتا ہے ، نصاب سے اسلامی عقائد تاریخ اسلام اور مشاہیرو اسلام کو نکالنے کی کسی بھی کوشش کی تو بھرپور اور ملک گیر سطخ پرمزاحمت کی جائے گی، اگر نصاب سے حمد باری تعالی اور نعت شریف کو نکالا گیا تو ایسی کتب کی نہ تو اشاعت ہوگی اور نہ ہی ایسی کتب سکولوں میں پڑھائی جائے گی اجلاس کو شرکاء شعبہ تعلیم سے منسلک تمام حلقوں سے رابطہ کرکے ہم آہنگی پیدا کریں گی