مسجد الحرام میں 27 ویں شب کو لاکھوں عبادت گزاروں کا اجتماع ہوا
انتظامیہ نے معمترین اور نمازیوں میں 2 لاکھ سے زائد آب ِ زم زم کی بوتلیں اور ڈبے تقسیم کیے
محمد عرفان پیر 10 مئی 2021 10:21
(جاری ہے)
مسجد الحرام میں رمضان کی 27 ویں شب کے موقع پر نمازیوں اور معتمرین کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے تھے۔
حرمین شریفین کی انتظامیہ کے مطابق شب قدر کی رات کو نمازیوں اور معتمرین میں آب زم زم کے 2 لاکھ سے زائد ڈبے اور بوتلیں تقسیم کی گئیں جن میں سے 70 ہزار بوتلیں اور ڈبے خواتین عبادت گزاروں میں بانٹی گئیں۔ اس حوالے سے سقیا زمزم پروجیکٹ کے ڈائریکٹر احمد الندوی نے بتایا کہ شب قدر کی رات آب زم زم کی دو لاکھ سے زائد بوتلیں تقسیم کرنے کے لیے ایک ہزار سے زائدکارکنان کی خدمات حاصل کی گئی تھیں۔ جبکہ مطاف کے صحن اور طواف کے مختص راستوں پر بھی 10 متحرک گاڑیوں کے ذریعے آب زم زم کی تقسیم کی گئی۔ان مخصوص گاڑیوں میں 80 لیٹر ٹھنڈا اور سادہ پانی جمع کرنے کی گنجائش ہے۔ الندوی نے مزید بتایا کہ حرم شریف میں آب زم زم کی تقسیم کا سلسلہ مغرب کی نماز سے کچھ دیر پہلے شروع ہوتا ہے اور فجر کی اذان تک جاری رہتا ہے۔بوتلیں تقسیم کرنے والے کارکنان سماجی فاصلے کی پابندی کا خاص خیال رکھتے ہیں۔ واضح رہے کہ وبا کے دوران مسجدالحرام میں داخلے کے لیے اعتمرناایپ سے خصوصی اجازت نامہ حاصل کرنا ہوتا ہے۔ جس پر ان کے داخلے کا وقت بھی درج ہوتا ہے۔ اس مخصوص وقت سے ہٹ کر کسی اور وقت یا تاریخ پر داخلے کی اجازت نہیں ہے۔ صرف وہی زائرین عمرہ کے لیے آ سکتے ہیں جو کووِڈ-19 کی ویکسین لگوا چکے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
ایلون مسک کی چینی وزیراعظم لی کیانگ سے ملاقات
-
سعودی ولی عہد سے کویتی، عراقی وزیر اعظم کی ملاقات
-
پیاراندھا ہوتا ہے، نوجوان نے روبوٹ سے شادی کرنے کا اعلان کر دیا
-
ٹورنٹو میں یوم خالصہ کی تقریب ،کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی شرکت کی
-
وائٹ ہائوس کی میڈیا نمائندگان کیلئے تقریب کے دوران فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ
-
دبئی، 35 ارب ڈالر کی لاگت سے آل مکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی توسیع کا آغاز
-
کیٹ مڈلٹن کی بہن کو جلد ہی رائل ٹائٹل ملنے کا امکان
-
رفح پر امکانی اسرائیلی حملہ ، اسرائیل امریکہ کو اعتماد میں لے گا ، جان کربی
-
برطانیہ، پناہ گزینوں کیخلاف آپریشن آئندہ ہفتے شروع ہوگا
-
ٹک ٹاک کاایک بار پھر امریکا میں اپنی ایپ بیچنے سے انکار
-
دبئی میں بھکاریوں کیخلاف آپریشن، عید پر 396 بھکاری گرفتار
-
شہزادہ ہیری کے دورہ برطانیہ کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.