المصطفیٰ تھیلی سیمیا سینٹر میں زیرعلاج بچوں کے ساتھ ایک تقریب کاانعقاد

پیر 10 مئی 2021 15:41

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2021ء) تھیلی سیمیاکے عالمی دن کے موقع پر المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی اور سحر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام المصطفیٰ تھیلی سیمیا سینٹر میں زیرعلاج بچوں کے ساتھ ایک تقریب کاانعقادکیاگیا ۔پروگرام میں بچوں میںعید کے کپڑے اوردیگرتحائف بھی تقسیم کئے گئے۔اس موقع پرالمصطفیٰ کے صدرڈاکٹر عبدالرحیم،چیئرمین سحرفاؤنڈیشن محمدافتخارغزالی،جنرل سیکریٹری المصطفیٰ احمدرضاطیب،فرحان اشرفی،عبدالغفارسعیدی،سندھ ایجوکیشن اینڈ لٹریسی ڈپارٹمنٹ سے میڈم انیتا منصور،عبدالصمد گاڈت ودیگربھی موجود تھے۔

مقررین نے کہاکہ پاکستان میں تھیلی سیمیا کا مرض بڑھتاجا رہا ہے،اس کی وجہ عوام میں اس بیماری کے حوالے سے شعورنہ ہوناہے،ملک میں علاج کی عدم دستیابی کی وجہ سے کم عمری میں ہی بچے زندگی کی بازی ہارجاتے ہیں۔

(جاری ہے)

اس مرض سے بچنے کا آسان حل شادی سے پہلے لڑکے لڑکی دونوں کا تھیلی سیمیا ٹیسٹ کروانا ضروری ہے،تاکہ آنے والی نسلوں کو موذی موروثی مرض سے محفوظ کیا جا سکے۔

مقررین نے کہاکہ بہت سے فلاحی ادارے اس بیماری میں مبتلا مریضوں کا معیارِ زندگی بہتر بنانے اور مرض کے خاتمے کے لئے کوشاں ہیں،المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی بھی تھیلی سیمیاکے خلاف جدوجہدجاری رکھی ہوئی ہے،المصطفیٰ کے تھیلی سیمیاسینٹرمیں بچوں کو مفت علاج کیا جاتا ہے اوراس سلسلے میں المصطفیٰ کے سرپرست اعلیٰ سابق وفاقی وزیر ڈاکٹرحاجی محمدحنیف طیب عوام میں شعوربیدارکرنے میں سرگرمی سے اپنا کرداراداکررہے ہیں۔مقررین نے کہاکہ تھیلی سیمیا کے خاتمے کے لئے حکومت کے ساتھ ساتھ معاشرے کے ہر طبقہ سے تعلق رکھنے والے افرادکواپناکرداراداکرنے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :