کراچی، منگھو پیر اور اسٹیل ٹاؤن پولیس نے مبینہ مقابلوں کے بعد تین زخمی ملزمان کو گرفتارکرلیا

پیر 10 مئی 2021 23:54

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 مئی2021ء) منگھو پیر اور اسٹیل ٹاؤن پولیس نے مبینہ مقابلوں کے بعد تین زخمی ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ ودیگر سامان برآمد کرلیا۔تفصیلات کے مطابق منگھو پیر پولیس نے منگھو پیر پروڈ اجتماع گارہ روڈ پر مبینہ مقابلے کے بعد دو ملزمان رحمت اللہ ولد بہارالدین اور طاہر ولد شیرین کو زخمی حالت میں گرفتارکرکے قبضے سے اسلحہ،نقدی،موبائل فون او ر موٹرسائیکل برآمد کرلی۔

(جاری ہے)

اسٹیل ٹاؤن پولیس نے مبینہ مقابلے کے دوران ایک ملزم راشد عرف راشو کو زخمی حالت میں گرفتارکرکے شہریوں سے چھینے گئے دو موبائل فونز اور 10 ہزار روپے اور اسلحہ برآمد کرلیا،جبکہ ملزم کے دو ساتھی موقع سے فرار ہوگئے۔پولیس کا دعوی ہے کہ گرفتارملزم نے اپنے دو ساتھیوں کے ہمراہ گلشن حدید میں 06 مئی 2021 کو ڈکیتی کی واردات کی تھی۔جس کے نتیجے میں دو بچوں سمیت تین افراد کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا تھا۔جبکہ پولیس نے تینوں زخمی ملزموں کو علاج معالج کیلئے جناح اور عباسی شہید اسپتال منتقل کیا جہاں ان کا علاج جاری ہے