سرگودھا میں رات بھر بجلی کی آنکھ مچولی اور سحری کے وقت بندش نے روزہ داروں کی مشکلات میں اضافہ کر دیا

بدھ 12 مئی 2021 13:19

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2021ء) سرگودھا میں رات بھر بجلی کی آنکھ مچولی اور سحری کے وقت بندش نے روزہ داروں کی مشکلات میں اضافہ کر دیا جبکہ مساجد میں نمازیوں کو وضو میں دشواری کا سامنا رہا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سرگودھا کے اندرون شہر گل والا اور مقام حیات سمیت متعدد علاقوں میں رات کے وقت بجلی کی آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری رہا اور گزشتہ روز عین سحری کے وقت بجلی کی بندش نے روزہ داروں کے مسائل میں اضافہ کر دیا جبکہ علاقہ کی مساجد میں پانی کم پڑنے سے نمازیوں کو نماز فجر کے لئے وضو میں دشواری کا سامنا رہا اور جب واپڈا سب ڈویڑن کو فون کیا گیا تو جواب موصول ہوا کہ عملہ سحری پر چلا گیا ہے اس لئے صبع والے عملہ کے آنے پر شکائت درج کی جائے گی ابھی انتظار کریں جس کے بعد دوبارہ رابطہ پر نمبر کو مصروف کر رکھا گیا تاکہ صارفین رجوع نہ کر سکیں۔

متعلقہ عنوان :