جیکب آباد میں خسرہ سے اموات کا سلسلہ جاری، مزید 2بچے انتقال کرگئے

بدھ 12 مئی 2021 15:58

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2021ء) جیکب آباد میں خسرہ سے اموات کا سلسلہ جاری، مزید 2بچے انتقال کرگئے، فوت ہونے والوں کی تعداد 44 سے تجاویز کرگئی، محکمہ صحت کی مجرمانہ خاموشی، متاثرہ علاقوں میں ابھی تک ویکسین نہیں کرائی گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں خسرہ کے وار جاری ہے جس کی وجہ سے معصوم بچوں کی اموات کا سلسلہ جاری ہے، گذشتہ روز ٹھل کے نواحی گاؤں شیر خان برڑو میں خسرہ کی وجہ سے 2 سالہ ماریہ بنت علی خان برڑو اور 4 سالہ صنم بنت میر خان برڑو فوت ہوگئیں ہیں خسرہ کے باعث ضلع بھر میں رواں ماہ کے دوران اب تک 44 سے زائد بچے فوت ہوچکے ہیں جبکہ سینکڑوں بچے اس میں مبتلا ہیں، خسرہ سے بچوں کی مسلسل اموات کے باوجود محکمہ صحت مجرمانہ خاموشی اختیار کئے ہوئے ہے اور متاثرہ علاقوں میں خسرہ سے بچاؤ کی ویکسین تاحال نہیں کی گئی جس کی وجہ سے مزید اموات کا اندیشہ ہے، متاثرہ علاقوں کے مکینوں نے مطالبہ کیا ہے کہ بچوں کی زندگیاں بچانے کے لیے فوری طور پر بچوں کو ویکسین دی جائے اور حفاظتی انتظامات کئے جائیں۔