ذہنی صحت پر اوپرا ونفرے اور شہزادہ ہیری کی پہلی سیریز کا ٹریلر جاری کردیا گیا

ذہنی پریشانیوں سے تھک کر کسی بھی شخص کی جانب سے دوسرے لوگوں سے مدد طلب کرنا کمزوری نہیں ،طاقتور ہونے کا ثبوت ہے،شہزادہ ہیری

منگل 18 مئی 2021 23:10

نیو یارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2021ء) امریکی ٹی وی سٹار، اداکارہ، میزبان، پروڈیوسر و سماجی رہنماء اوپرا ونفرے اور برطانوی شہزادہ ہیری کی پروڈیوس کردہ ذہنی صحت پر بنائی گئی ویب سیریز کا ٹریلر جاری کردیا گیا۔اسٹریمنگ ویب سائٹ ایپل ٹی وی کی جانب سے جاری کردہ مختصر دورانیے کے ٹریلر میں اوپرا ونفرے، شہزادہ ہیری، گلوکارہ لیڈی گاگا، اداکارہ گلین کلوز اور گلوکارہ گلین اسٹیفنی سمیت میگھن مارکل کی جھلک بھی دکھائی گئی ہے۔

لوگوں میں اٴْمیدیں اور ان میں خوشی بیدار کرنے والی ویب سیریز کا نام ’دی می یو کانٹ سی‘ یعنی ’مجھے تم نہیں دیکھ سکتے‘ رکھا گیا ہے۔ویب سیریز کی ٹریلر میں اوپرا ونفرے اور شہزادہ ہیری سمیت دوسری معروف شخصیات کو ذہنی مسائل پر بات کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ٹریلر میں شہزادہ ہیری کی والدہ لیڈی ڈیانا کی آخری رسومات کی جھلک اور اس وقت کے چھوٹے شہزادہ ہیری کو بھی دکھایا گیا ہے۔

ٹریلر میں دنیا کی معروف شخصیات کو ڈپریشن اور تنہا پن سے مقابلہ کرنے کی باتیں کرتے دکھایا گیا ہے۔اس میں معروف شخصیات کو ذہنی پریشانیوں، تنہائی، انزائٹی اور خود کو بے بس محسوس کرنے کی باتیں کرنے کے دوران قدرے جذباتی ہوتے ہوئے بھی دکھایا گیا ہے۔ ٹریلر میں شہزادہ ہیری وضاحت کرتے ہیں کہ ذہنی پریشانیوں سے تھک کر کسی بھی شخص کی جانب سے دوسرے لوگوں سے مدد طلب کرنا کمزوری نہیں بلکہ طاقتور ہونے کا ثبوت ہے۔

متعلقہ عنوان :