محمد سلیم قادری کو شہید کرنے والے دہشتگردوں کے تانے بانے اسلام وملک دشمن قوتوں سے ملتے ہیں ،ثروت اعجاز قادری

دہشتگردی کے خلاف کلمہ حق بلند کرنے کی پاداش میں بانی وقائد سنی تحریک شہید محمد سلیم قادری کو دہشتگردی کا نشانہ بنایا گیا

منگل 18 مئی 2021 23:46

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2021ء) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ بانی و قائد شہید محمد سلیم قادری انتہا پسندی کا خاتمہ اور مستحکم پاکستان کی جدوجہد میں مصروف تھے ، اپنے شہید قائد کے نیک مشن پر چلتے ہوئے ملک کے دفاع اور ہر قسم کے تعصب کو ختم کرنے کیلئے جدوجہد کرتے رہینگے ، پاکستان سنی تحریک کو مٹانے کا خواب دیکھنے والے خود مٹ گئے ، شہید قائدین و کارکنان کی قربانیوں کو کسی طور بھی فراموش نہیں کرسکتے ، قائد سنی تحریک شہید سلیم قادری نے جو پرچم بلند کیا وہ انشاء اللہ بلند ہی رہے گا، نبی کریم ؐ کی ناموس کا تحفظ ہی ہماری زندگی کا مقصد حیات ہے باطل قوتوں کو ہر محاذ پر ناکامی ہوگی نبی کریم ؐ سے عشق و محبت ہی ہماری پہچان ہے ،دہشتگردی کے خلاف کلمہ حق بلند کیا ،18مئی2001کو بلدیہ ٹائون میں نماز جمعہ کی ادائیگی کیلئے جارہے تھے کہ کالعدم تنظیم کے دہشتگردوں نے حملہ کرکے رفقاء سمیت شہید کردیا ،دہشتگرد آج بھی آزاد دندناتے پھر رہے ہیں ،حکومت نے ہمیں انصاف نہیں دیا دہشتگردوں کو نکیل ڈالنے کی بجائے آزاد چھوڑ دیا گیا ،قائد سنی تحریک شہید محمد سلیم قادری کے دہشتگردوں کو تانے بانے اسلام وملک دشمن قوتوں سے ملتے ہیں ،ملک کے اداروں سے انصاف کی توقع رکھتے ہیں ،اعلیٰ عدلیہ بانی وقائد شہید محمد سلیم قادری ورفقاء کو انصاف دلانے کیلئے ازخود نوٹس لے ،ملک بھر میں پاکستان سنی تحریک کی اپیل پر بانی وقائد شہید محمد سلیم قادریاور رفقاء کے ایصال ثواب اور بلند درجات کیلئے قرآن خوانی اور دعائیہ تقریبات کا انعقاد کیا گیا ،شہید محمد سلیم قادری کی جرأت وبہادری اور دہشتگردی کے خلاف جان نچھاور کرنے پر زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا ،ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ اہلسنت بانیان پاکستان کی اولادوں کا تسلسل ہے ،ملک کی سلامتی واستحکام اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے بانیان پاکستان کی اولادیں ہراول دستہ ثابت ہوئی ہیں ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے بانی و قائد شہید محمد سلیم قادری کی یوم شہادت کے موقع پر مزار پر فاتح خوانی کے بعد کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ مرکزی رابطہ کمیٹی کے ارکان اور کراچی ڈویژن کے عہدیدار بھی موجود تھے ،ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کی قائد سنی تحریک شہید محمد سلیم قادری کی عظمت کو سلام پیش کرتے ہیں ،ملک سے انتہاپسندی کے خاتمہ کیلئے پاکستان سنی تحریک کا کردار اور قربانیاں بے مثال ہیں ، انہوں نے کہا کہ آزادی صحافت کے بغیر عوام کے مسائل اجاگر نہیں ہوسکتے ،صحافت کے مقدس پیشے کے دوران شہید ہونے والے صحافیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ،انہوں کا کہنا تھا کہ 18مئی کو ہمارے قائد وبانی شہید محمد سلیم قادری کو کالعدم تنظیم کے دہشتگردوں نے شہید کردیا تھا ،دہشتگرد انجام کو پہنچے یا نہیں مگر شہید سلیم قادری کا لگایا ہوا پودا قد آور درخت بن چکا ہے ،قائد سنی تحریک کے نظریئے کو عملی جامہ پہناکر دہشتگرد قوتوں کو ناکام بنائیں گے ،تعلیم کو عام کرکے دہشتگردوں کا قلم سے خاتمہ کرینگے ،انہوں نے کہا کہ پاکستان کو کمزور کرنے کیلئے استحصالی قوتوں نے جال بچھادیئے ہیں مگر پاکستان کے عوام ان کی سازشوں کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دینگے،حکمران طبقہ معاشی بہتری کیلئے اپنی پالیسیوں پر نظرثانی کرئے ،عوام ملک کیلئے ہر قسم کی قربانی دے رہے ہیں اور دینے کو تیار ہیں ،مگر حکمرانوں کو اپنی پالسیاں میڈ ان پاکستان بنانا ہونگی۔