حوا کی ایک اور بیٹی کو درندگی کا نشانہ بنا ڈالا ارم خانزادہ زخموں کے تاب نہ سہتے ہو ئے زند گی کی باز گئی

وومین تھانے پر واقعے کی این سی داخل پولیس واقعے میں ملوث افراد کی گر فتار کے لیے کاروائی شر وع کر دی

منگل 18 مئی 2021 23:46

ٹنڈ والہیار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2021ء) حوا کی ایک اور بیٹی کو درندگی کا نشانہ بنا ڈالا ارم خانزادہ زخموں کے تاب نہ سہتے ہو ئے زند گی کی باز گئی۔

(جاری ہے)

وومین تھانے پر واقعے کی این سی داخل پولیس واقعے میں ملوث افراد کی گر فتار کے لیے کاروائی شر وع کر دی تفصیلات کے مطابق ٹنڈوالہیار نیو مدینہ کالونی کی رہائشی ارم خانزادہ کی چند سال قبل بابر خانزادہ نامی نوجوان کے ساتھ شادی ہو ئی تھی شوہر اور سسرال کے دیکر خواتین کی جانب سے مسلسل ارم خانزادہ پر تشد د کیا جاتا رہا جس کے سبب اس نے اپنے والدین کو اپنے اوپر ہو نے والے ظلم کے بارے بتایا جس کے بعد دونوں خاندانوں میں باہمی فیصلہ کر کے ارم کو سسرال بھیج دیا گیا جس کے بعد گزشتہ روز ارم کی ساس نند اور شوہر نے ملکر ارم پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی جس کے سبب ارم کا جسم 90فیصد تک جھلس گیا والدین کو بیٹی ہو نے والے ظلم کی اطلاع ملی تو فوری طور بچی کے گھر پہنچ کر انھیں تشویشناک حالت میں سول اسپتال ٹنڈوالہیار منتقل کیا گیا جہاں پر فوری طبی امداد کے بعد ارم کو حید رآباد سول اسپتال روانہ کر دیا گیا جہاں پر ڈاکٹر ز نے معاینہ کر نے کے بعد کراچی اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاںپر ارم خانزادہ زخموں کے تاب نہ سہتے ہو ئے زند گی کی بازی ہار گئی اس موقعے پر ارم خانزادہ کے بھائی علی رضا کا مزید کہنا تھا کہ کچھ عرصہ قبل سسرال والوں نے ہماری بہن کا تشدد کرکے ہاتھ بھی توڑدیا تھا روز بروز تشدد کیا کرتے تھے آج سسرال والوں نے انتہا کردی ہماری بہن کو آگ لگا کر بہن کو ترپتی ہو ئی چھوڑ کر تمام افراد فرار ہو گئے جبکہ واقع کی اطلاع ملتے ہی ہم اور پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئے تب تک ملزمان گھر کو تالا لگا کر فرار ہو چکے تھے پولیس نے بہن کو اپنی تحویل میں لیکر علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا لیکن 22 سالا ارم کراچی میں دوران علاج زخموں کی تاب نہ سہتے ہوئے زند گی کی بازی ہار گئی جبکہ دوسری جانب پولیس نے لاش کو اپنی تحویل میں لیکر قانونی کاروائی کے بعد لاش کو ورثہ کے حوالے کر دیا جبکہ پولیس نے ارم خانزادہ کے بھائی علی رضا خانزادہ کی فر یا د پر تھانہ سیکشن اے پر مقدمہ درج کر کے ارم خانزادہ کے شوہر کو گرفتا کرکے تحقیقات شروع کردی ہے جبکہ مقتولہ ارم خانزادہ کے ورثاء نے آئی جی سندھ ڈی آئی جی حیدرآباد اور ایس ایس پی ٹنڈوالہیار رخسار احمد کھاوڑ سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کاروائی کرتے ہو ئے ہمیں انصاف فراہم کیا جائے اور ملوث افراد کو عبر ت ناک سزا دی جائے