اسکاٹ لینڈ یارڈ پولیس کی حسن نواز کے دفتر پر حملے کی تردید

ہفتہ 22 مئی 2021 22:41

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2021ء) سابق وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسن نواز کے لندن میں واقع دفتر کے سامنے حملے پر اسکاٹ لینڈ یارڈ نے کہا ہے کہ برطانوی پولیس کو اسٹین ہوپ ہائوس پر کسی قسم کے حملے ، تشدد یا کسی کے زخمی ہونے کے ثبوت نہیں ملے۔

(جاری ہے)

اسکاٹ لینڈ یارڈ پولیس نے اپنے موقف میں کہا کہ پولیس کو اسٹین ہوپ کے باہر مشکوک سرگرمی کی رپورٹ کی گئی۔ پولیس کواسٹین ہوپ ہاوس کے سامنے کار میں چار مشکوک افراد کی اطلاع 20 مئی کو دوپہر 3:24 منٹ پر دی گئی۔پولیس وہاں پہنچی تو کار جا چکی تھی۔اسکاٹ لینڈ یارڈ پولیس کو کسی قسم کے حملے، تشدد یا کسی کے زخمی ہونے کے ثبوت یا نشان نہیں ملے۔