
میڈیا پر مسجد اقصٰی کی دکھائی جانے والی تصویر کے حوالے سے وضاحت
بین الاقوامی میڈیا کی جانب سے ہمیشہ دکھائی جانے والی سنہری گنبد والی عمارت مسجد اقصٰی نہیں ہے، مسجد کی اصل عمارت کا گنبد سرمئی رنگ کا ہے
محمد علی
ہفتہ 22 مئی 2021
21:50


بتایا گیا ہے کہ بین الاقوامی میڈیا کی جانب سے ہمیشہ مسجد اقصٰی کے نام پر دکھائی جانے والی سنہری گنبد والی عمارت دراصل قبۃ الصخرۃ ہے، جبکہ مسجد اقصیٰ کی اصل عمارت کا گنبد سرمئی رنگ کا ہے۔
(جاری ہے)
مسجد اقصیٰ کی اصل عمارت صحن کے جنوبی حصے میں واقع ہے اور اس کا گنبد سرمئی رنگ کا ہے جبکہ قبۃ الصخرۃ صحن کے وسط میں ہے۔


مسجد اقصیٰ بیت المقدس میں ایک پہاڑ کے ٹیلے پر قائم ہے، جس کا کل احاطہ 40 ہزار 104 مربع میٹر ہے۔ واضح رہے کہ مسجد اقصٰی دنیا بھر کے کروڑوں مسلمانوں کیلئے مسجد الحرام، مسجد نبویﷺ کے بعد تیسرا مقدس ترین مقام ہے۔ مسجد اقصٰی کو مسلمان کیلئے قبلہ اول کی حیثیت حاصل ہے۔ مسجد اقصیٰ صدیوں تک مسلمان کے پاس رہنے کے بعد گزشتہ صدی کے دوران قابض اسرائیلیوں کی جانب سے چھین لیا گیا تھا۔ مسجد اقصٰی اور فلسطین پر غیر قانونی قبضے کے بعد سے ظالم صیہونیوں کی جانب سے دہائیوں سے معصوم فلسطینیوں پر مظالم ڈھانے کا سلسلہ جاری ہے۔

مزید بین الاقوامی خبریں
-
حج کے مناسک مکمل کرنے کے بعد 38,206 پاکستانی عازمین حج مدینہ منورہ پہنچ گئے ، پوسٹ حج مرحلہ کاباقاعدہ آغاز
-
مودی کے تیسرے دور حکومت کے پہلے برس نفرت انگیز جرائم میں اضافہ ہوا ہے، رپورٹ
-
شیخ حمدان کا بغیر کسی پروٹوکول دبئی مال کا دورہ
-
اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ کے کئی علاقوں میں جبری انخلا کے نئے احکامات جاری
-
ڈونلڈ ٹرمپ کی ثالثی میں روانڈا اور کانگو میں تاریخی امن معاہدہ
-
ایران پر دوبارہ حملے کا امکان ہے، امریکی صدر
-
علاقائی کشیدگی کے باعث سعودی عرب کی فضائی حدود روزانہ 1330 پروازوں کی گزرگاہ بن گئی
-
سعودی عرب نے بڑی مقدار میں منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی، چار ملزمان گرفتار
-
غزہ میں خوراک کی تلاش موت کی سزا نہیں بننی چاہیے،گوتریس
-
ہم نے ایران میں ہزاروں سینٹری فیوجز تباہ کر دئیے اسرائیلی فوج کا جنگ سے متعلق حتمی بیان جاری
-
پانچ میں سے ایک افغان بھوک کا شکار ہے، اقوام متحدہ کا انتباہ
-
سعودی عرب نے فلسطین کو 30 ملین ڈالر کی نئی امداد فراہم کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.