Live Updates

حسن نواز کے دفتر پر مبینہ حملے کا معاملہ ن لیگ کے گلے پڑ گیا

میں نے نواز شریف کے رائٹ ہینڈ ناصر بٹ سے پیسے لینے تھے، عدالت سے کیس جیت چکا ہوں۔عدالتی بیلف آرڈر کی تعمیل کرانے آیا تھا جس پرحملے کا ڈرامہ رچایا گیا۔ میاں عمران نامی شخص کا ویڈیو بیان

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 24 مئی 2021 16:34

حسن نواز کے دفتر پر مبینہ حملے کا معاملہ ن لیگ کے گلے پڑ گیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین 24 مئی2021ء) برطانوی شہری میاں عمران نے دعوی کیا ہے کہ نواز شریف پر کوئی حملہ نہیں ہوا ،میاں نواز شریف کے رائٹ ہینڈ ناصر بٹ کے ساتھ لین دین کا تنازع تھا۔عدالتی بیلف آرڈر کی تعمیل کرانے آیا تھا۔حملے کا ڈرامہ رچایا گیا۔وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا ہے کہ مریم نواز نے نواز شریف پر حملہ کا جو شوشہ چھوڑا اس کی حقیقت یہ ہے کہ پروردہ ناصر بٹ نامی شخص کس ایک عمران نامی شخص کو لندن میں جیل سازی سے فروخت کی۔

جو یہ سمجھتے ہیں کہ جس طرح انہوں نے پاکستان کو اپنے فراڈ کا محور بنا رکھا تھا اسی طرح لندن میں بھی ہو گا لیکن اس پر اس پر میاں عمران نے لندن کی عدالت سے رجوع کیا جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ عدالت نے ناصر بٹ کے خلاف فیصلہ دیتے ہوئے کہا کہ اس کا گھر بیچ کر رقم میاں عمران کو ادا کی جائے۔

(جاری ہے)

مگر جب چار پانچ لوگ اس عدالتی فیصلے کی اطلاع دینے ن لیگ کے لندن آفس گئے تو انہوں نے حملے کا ڈرامہ بنا لیا اس طرح لندن کی حکومت کو بد نام کرنے کی کوشش کی گئی کیونکہ اس سے یہ تاثر قائم ہوا کہ خدانخواستہ لندن بھی غیر محفوظ ملک ہے۔

قبل ازیں برطانیہ میں حسن نواز کے دفتر میں نامعلوم افراد کے مبینہ حملے پر سکاٹ لینڈ یارڈ پولیس کا موقف بھی سامنے آیا تھا۔برطانوی پولیس نے دفتر پر حملے کی تردید کردی ہے۔اس حوالے سے لندن پولیس نے ابتدائی رپورٹ جاری کردی ہے۔لندن پولیس کے مطابق مذکورہ واقعہ جمعرات کو پیش آیا جب کہ ن لیگ نے گزشتہ روز جمعہ کو اس کی اطلاع دی۔ لندن پولیس کا کہنا ہے کہ حسن نواز کے دفتر آنے والے چاروں افراد غیر مسلح تھے، جائے وقوعہ پر حملہ ہوا اور نہ ہی کوئی تشدد کا واقعہ پیش آیا۔واقعے کی چوبیس گھنٹے بعد ویڈیوز سامنے لانے سے سوال اٹھ گئے ہیں کہ کیا آیا ویڈیو ایڈیٹ کر کے میڈیا کو جاری کی گئی۔کیونکہ ویڈیوز میں لیگی رہنما مبینہ حملہ آوروں کو اطمینان سے جانے کا مشورہ دے رہے ہیں۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات