نو ٹوبیکو ڈی' ،اسسٹنٹ کمشنر کینٹ نے روٹری کلب آف راولپنڈی کے ہمراہ شہریوں میں تمباکو نوشی کی نقصات کے متعلق آگاہی مواد تقسیم کیا

منگل 1 جون 2021 17:29

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جون2021ء) 'نو ٹوبیکو ڈی' کے حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر کینٹ راولپنڈی نے روٹری کلب آف راولپنڈی کے ہمراہ شہریوں میں تمباکو نوشی کی نقصات کے متعلق آگاہی مواد تقسیم کیا۔ اس میں موقع پر صدر روٹری کلب وسیم ملک اور راولپنڈی وی فورس کے نمائندے بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر نے شہریوں کو بتایا کہ تمباکو نوشی جان لیوا بھی ثابت ہو سکتی ہے اور اس سے انسان کئی خطرناک امراض کا بھی شکار ہو جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمباکو نوشی کی عادت کو ترک کرنا از حد ضروری ہے اور اس کے لئے ماہرین نے باقاعدہ طریقہ کار وضع کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب نے تمام تعلیمی اداروں کی 100 گز کی حدود میں سگریٹ کی فروخت پر پابندی عائد کر رکھی ہے تاکہ نوجوان نسل کو اس بری عادت سے بچایا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :