پانی کی آمد میں اضافے کے بعد سندھ کے حصہ میں 5000 کیوسک کا اضافہ کر دیا گیا ‘ترجمان ارسا

ہفتہ 5 جون 2021 16:46

پانی کی آمد میں اضافے کے بعد سندھ کے حصہ میں 5000 کیوسک کا اضافہ کر دیا ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2021ء) ترجمان ارسا محمد خالد ادریس رانا نے کہا ہے کہ پانی کی آمد میں اضافے کے بعد سندھ کے حصہ میں 5000 کیوسک کا اضافہ کر دیا گیا ۔ترجمان کے مطابق پانی کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا ہے ۔سکردو میں درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ،اچھے درجہ حرارت کی وجہ سے دریائوں میں پانی کی آمد دو لاکھ نوے ہزار کیوسک رہی جو گزشتہ روز سے 19,500 کیوسک زیادہ ہے ۔

(جاری ہے)

تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح میں 3 فٹ اضافہ ہوا ،منگلا ڈیم میں پانی کی سطح میں تقریبا 2 فٹ کا اضافہ ہوا ۔ڈیموں میں پانی کی مقدار میں مجموعی طور پر ایک لاکھ گیا رہ ہزار ایکڑ فٹ کا اضافہ ہوا ہے ۔پانی کی تقسیم کو واٹر اکارڈ کی شق 2 کے تحت منتقل کر دیا گیا ۔سندھ کے حصہ میں 5000 کیوسک کا اضافہ کر دیا گیا ۔سندھ کا مجموعی حصہ ایک لاکھ پندرہ ہزار کیوسک سے بڑھا کر ایک لاکھ بیس ہزار کیوسک کر دیا گیا ۔پنجاب کا حصہ مجموعی طور پر ایک لاکھ سات ہزار کیوسک ہے ۔