پی ڈی ایم اب دو جماعتی اتحاد بن چکا ہے،پی ٹی آئی حکومت اپنی آئینی مدت ضرور پوری کرے گی، پرویز خٹک

وزیر اعظم عمران خان کی اقتصادی ٹیم نے معاشی صورتحال بہتری کی جانب گامزن کردی ہے، آنے والا بجٹ عوام دوست ہوگا، وزیر دفاع

ہفتہ 5 جون 2021 23:58

نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2021ء) وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم اب دو جماعتی اتحاد بن چکا ہے،پی ٹی آئی حکومت اپنی آئینی مدت ضرور پوری کرے گی۔کارکنوں سے خطاب میں پرویز خٹک نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں عوام کے اندر اپنا اعتماد کھو چکی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم دو جماعتی (ن لیگ، جے یو آئی) کا اتحاد بن گیا ہے، پی ڈی ایم کی جماعتیں آپس میں الجھ گئی ہیں۔وزیر دفاع نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت اپنی آئینی مدت ضرور پوری کرے گی۔ انہوںنے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان کی اقتصادی ٹیم نے معاشی صورتحال بہتری کی جانب گامزن کردی ہے، آنے والا بجٹ عوام دوست ہوگا۔