نوشہرو فیروز سمیت وسطی سندھ میں طوفانی ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش نے تباہی مچادی
دیواریں گرنے سے چار افراد ہلاک، دس سے زائد افراد زخمی، متعدد گاڑیاں تباہ،بجلی اور مواصلات کا نظام درہم برہم،طوفانی بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے
اتوار 6 جون 2021 19:10
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق نوشہرو فیروز سمیت وسطی سندھ میں خطرناک طوفان نے تباہی مچادی دی، 50 کلومیٹر فی گھنٹہ طوفانی ہواں سے پڈعیدن کے نواحی گاں دھنی بخش چنا میں مدرسہ دارالعلوم علی مرتضی کی اچانک دیوار گرنے سے 13سالہ طالب علم شمیم ولد حامد علی چنا موقع پر ہی جابحق ہو گیا جبکہ دیوار تلے دب کر 12سالہ غلام مصطفی چنا،محمد فاروق چنا، محمد عمر چنا،سمیت چھ بچے شدید زخمی ہو گئے جنہیں فوری طبی امداد کے لئے پڈعیدن اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ ایک طالب علم کو تشویشناک حالت میں نوابشاھ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، نواحی گاں بخشل رند میں گھر کی دیوار گرنے سے 20سالہ نوجوان وزیر علی رند دیوار تلے دب کر جابحق ہوگیا، جبکہ خاتون شدید زخمی ہوگئی ،نواحی گاں علی نواز ڈاہری میں گھر کی دیوار گرنے سے 30سالہ نوجوان عبدالحفیظ ڈاہری جابحق ہو گیا، نواحی گاں محمد ہاشم پھل میں روڈ کنارے 60سالہ زخمی شخص کی لاش دیکھ کر اہلے علاقہ نے پولیس کو اطلاع دی پولیس نے پہنچ کر لاش کو اسپتال منتقل کیا،طوفانی ہواں کے ساتھ موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آ گئے کچے مکانات کو نقصان پہنچا، موسلادھار بارش کے بعد سیوریج کی ناقص انتظامات کے باعث گلی محلوں اور بازار میں پانی جمع ہوگیا اور روڈ راستے تالاب کا منظر پیش کر نے لگے، طوفانی ہواں کے باعث نوشہرو فیروز سیبکو سب ڈویژن کے مختلف فیڈروں اکری ،پکا چانگ،کرونڈی،سٹی فیڈر،دریاخان مری فیڈر،بگڑھ فیڈر میں درجنوں بجلی کے کھمبے گر گئے، جس کے باعث نوشہرو فیروز سیبکو سب ڈویژن گریڈ کے چھ فیڈر ٹرپ کرگئے دس گھنٹہ طویل بریک ڈان سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جبکہ طوفانی ہواں کے باعث مواصلات کا نظام بھی درہم برہم ہو کر رہ گیا لوگوں اپنے پیاروں سے رابطہ منقتہ ہوگیا،جبکہ درجنوں درخت جڑوں سے اکھڑ جانے سے روڈ رستے پر ٹریفک کی امدورفت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جبکہ شدید طوفانی ہواں سے گھروں کی چھتوں پر رکھی سولر پلیٹیں طوفان کی نظر ہو گئی جبکہ گلی محلوں میں گھڑی متعدد کاریں دیواریں گرنے سے تباہ ہوگئی ہیں، جبکہ طوفانی ہواں کے باعث آم اور لیموں کے باغات کو کافی نقصان پہنچا کاشتکاروں نے سر پکڑ لئے، محکمہ موسمیات کے مطابق نوشہرو فیروز سمیت نواحی علاقوں میں طوفانی ہوائیں 50کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلتی رہی اور موسلادھار بارش 25 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی،جبکہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سندھ کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان موجود ہے۔
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.