اگر ریفارمز کے بغیر الیکشن ہوئے تو عوام ووٹ کے لئے نہیں نکلیں گے‘سراج الحق

ہم چاہتے ہیں حکومت او اپوزیشن دھاندلی سے پاک الیکشن کے لئے نظام تجویز کرلیں

پیر 7 جون 2021 14:10

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جون2021ء) جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق نے کہا کہ الیکشن سے قبل الیکشن ریفارمز ضروری ہیں اگر ریفارمز کے بغیر الیکشن ھوئے تو عوام ووٹ کے لئے نہیں نکلیں گے ۔ذرائع کے مطابق جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق نے سرگودھا کی تحصیل بھلوال کے چک تین شمالی آمد پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم چاہتے ہیں حکومت او اپوزیشن دھاندلی سے پاک الیکشن کے لئے نظام تجویز کرلیں۔

سراج الحق نے کہا کہ حکومت کیایک ہزار دن ناکامی کے دن ہیں۔کیونکہ ان ایک ہزار دنوں میں عوام کو مہنگائی اور بے روزگاری کے سوا کچھ نہ ملا۔اور حکومت نے ایک ہزار دنوں میں ایک ہزار یوٹرن لئے۔امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھاکہ حکمرانوں کا احستاب کا دعویٰ درست ثابت نہ ھوا۔

(جاری ہے)

یوں لگتا ہے کہ نیب سیاسی ادارہ بن چکا ہے۔یہی وجہ ہے کہ آج نیب کی حثیت اور حقیقت بچہ بچہ جانتا ھے ۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے بھلوال آمد پر نواحی چک تین شمالی میں جماعت اسلامی پنجاب شمالی کے نائب امیر ڈاکٹر مبشر صدیقی کے بھانجے جے آئی یوتھ کے نوجوان قاسم ضیا کی وفات پر لواحقین سے اظہار تعزیت کیا اور مرحوم کے لئے بلند درجات،پسمندگان کے لئے صبروجمیل کی دعا کی یادرہے کہ جے آئی یوتھ کے نوجوان قاسم ضیائ روڈ حادثہ میں جان بحق ہو گے تھے۔اس موقع پر امیر جماعت اسلامی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سرگودھا پریس کلب کے نومنتخیب عہدایدران کو حلف اٹھا کر کام شروع کرنے پر مبارکباد تھی۔