قطر کے الجزیرہ نیٹ ورک پر سائبر حملوں کی کوششیں ناکام

ہیکرز ادارے کے نیوز نیٹ ورک کا الیکٹرانک کنٹرول حاصل کر کے اسے مفلوج بنا دینا چاہتے تھے،انتظامیہ

جمعرات 10 جون 2021 17:32

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2021ء) عرب دنیا میں توجہ سے دیکھے جانے والے قطر کے الجزیرہ ٹیلی وژن نیٹ ورک نے کہا ہے کہ اسے حالیہ دنوں میں سائبر حملوں کا نشانہ بنانے کی کئی کوششیں کی گئیں۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق اس نشریاتی ادارے کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں جمعرات کے روز کہا گیا کہ الجزیرہ نیٹ ورک کو گزشتہ ہفتے کے دن سے لے کر منگل تک اس کی ویب سائٹ اور دیگر پلیٹ فارمز کے ذریعے سائبر حملوں کا نشانہ بنانے کی مسلسل کوششیں کی گئیں، جو ناکام بنا دی گئیں۔ ہیکرز اس ادارے کے نیوز نیٹ ورک کا الیکٹرانک کنٹرول حاصل کر کے اسے مفلوج بنا دینا چاہتے تھے۔

متعلقہ عنوان :