متاثرہ خاتون کا دورہ،آسٹریلیا کی دوریاستوں میں الرٹ جاری کردیاگیا

میلبرن میں سخت لاک ڈاون ختم، امریکا کا100ملکوں کو فائزر ویکسین کی500ملین خوراکیں عطیہ کرنے کافیصلہ

جمعرات 10 جون 2021 17:41

واشنگٹن /کینبرا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2021ء) آسٹریلیا میں کورونا سے متاثرہ خاتون کے اپنے شوہر کے ہمراہ نیوساوتھ ویلز اور کوئنز لینڈ کے درمیان سفر کے سبب دونوں ریاستوں میں الرٹ جاری کردیا گیا۔غیر ملکی خبر ایجنسی ذرائع نے بتایاکہ کووڈ19کی سرحدی پابندیاں توڑنے پر جوڑے کوکرمنل چارجز کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب وکٹوریا میں کورونا کے 4 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد نئی وبا کے مجموعی کیسز کی تعداد 90 ہوگئی ہے۔

اس کے علاوہ میلبرن میں سخت لاک ڈاون ختم کردیا گیا ، دیگر پابندیاں برقرار رہیں گی، جنوبی کوریا کی حکومت کا بڑی کمپنیوں کے ملازمین کو کورونا ویکسین لگوانے پر غور جاری ہے۔ادھر امریکا کا 2سالوں میں تقریبا100 ملکوں کو فائزر ویکسین کی 500 ملین خوراکیں عطیہ کرنے پر غورکر رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :