نوجوانان ایکشن کمیٹی ژوب کے جنرل سیکرٹری کے ہمراہ وفد کی سنٹرل جیل کے سپرنٹنڈنٹ عبدالرفیق کاکڑ اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سے ملاقات
جمعرات 10 جون 2021 23:00
(جاری ہے)
اس موقع پر ڈپٹی سپریٹنڈنٹ نے وفد سے جیل میں مختلف مسائل کے حوالے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ ژوب جیل ڈسٹرکٹ جیل سے سنٹرل جیل میں اپگریڈ ہوئے کافی عرصہ ہوا ہے لیکن اس کو ابھی تک سنٹرل جیل کی سہولیات میسر نہیں ہوئی ہے سنٹرل جیل اپگریڈ ہونے کے باوجود جیل میں ابھی تک ڈسٹرکٹ جیل کی طرح سیکورٹی کام کر رہی ہے۔
جیل کی ابھی تک 14 پوسٹیں خالی ہے۔جس کو ابھی تک پر نہیں کیا گیا ہے۔جیل میں امام مسجد کا پوسٹ بھی خالی ہے۔جیل زمہ واران نے وفد سے مزید کہاکہ جیل میں زراعت کے حوالے سے بھی کافی کام ریتا ہے۔اور زراعت والوں سے اپنا کردار ادا کرنے کی اپیل کی جیل میں پانی کی بھی قلت ہے اور ایک بورنگ کی سخت ضرورت ہے۔جیل میں شمسی نظام کی کمی کی وجہ سے قیدیوں اور جیل عملے کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔جیل میں موجود ہسپتال کا بلڈنگ خستہ حالی کا شکار ہے۔جیل میں پنکھوں کی بھی کمی ہے۔اور کافی پنکھے ناکارہ ہو چکے ہیں۔اور جیل وارڈ کے راستوں میں ٹف تائل کی بھی شدید ضرورت ہے۔اس موقع پر وفد نے ڈپٹی سپریٹنڈنٹ اور اسسٹنٹ سپریٹنڈنٹ سنٹرل جیل ژوب کے سارے مسائل حکام بالا تک پہنچانے کی یقین دہانی کروائی اور کہاکہ ژوب سنٹرل جیل پشتون بیلٹ کا واحد جیل ہے۔اور ان تمام بنیادی سہولیات سے محروم ہیںجو کہ ایک افسوسناک عمل ہے۔نوجوانان ایکشن کمیٹی ژوب کے وفد نے وزیر اعلی بلوچستان کورکمانڈر بلوچستان منسٹر جیل خانہ جات چیف سیکریٹری بلوچستان اور ایم پی اے ژوب سے پر زور اپیل کی کہ جلد سے جلد سنٹرل جیل ژوب میں ان تمام بنیادی سہولیات کو پورا کیا جائے تاکہ جیل میں تمام قیدی اور جیل عملہ ان سے استفادہ حاصل کر سکیں۔اور نوجوانان ایکشن کمیٹی ژوب کے وفد نے تمام جیل عملے کو یقین دہانی کرواتے ہوئے کہاکہ تب تک ہم چھین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک ہمارے جیل کے بنیادی سہولیات پورے نہیں ہونگے۔اس موقع پر وفد نے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ عبدالرفیق کاکڑ اور اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ درمحمد کو اچھی کاکردگی اور جیل کے نظام کو اچھا چلانے پر شاباش دی اور ان سے آئندہ بھی اسی طرح کاکردگی رکھنے کی توقع کی امید ظاہر کی۔مزید قومی خبریں
-
پنجاب میں مزید بارشیں متوقع، وزیراعلیٰ کا پیشگی حفاظتی اقدامات کا حکم
-
وفاقی وزیرداخلہ کا اسلام آباد میں امن عامہ کو بہتر بنانے ،جرائم پیشہ ،کا منشیات کی خرید و فروخت میں ملوث گینگز کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کا حکم
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.