وزیرخارجہ کا کینیڈین ہم منصب کو فون، پاکستانی نڑاد خاندان کے قتل پراظہار تشویش

جمعرات 10 جون 2021 23:02

وزیرخارجہ کا کینیڈین ہم منصب کو فون، پاکستانی نڑاد خاندان کے قتل پراظہار ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جون2021ء) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کینیڈین ہم منصب کے ساتھ ٹیلی فونک رابطہ ہو ا جس میں پاکستانی نژاد خاندان کے قتل پر تشویش کا اظہار کیا گیا ۔

(جاری ہے)

وزیرخارجہ نے کینیڈا کے اپنے ہم منصب مارک گرینیو سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی نژاد خاندان کے قتل پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام مخالف رجحان تشویشناک معاملہ ہے جس سے دنیا بھر کے مسلمانوں میں غم وغصہ پیدا ہو رہا ہے۔

صوبہ اونٹاریو کے شہر لندن میں گاڑی کے حملے میںپاکستانی نژاد خاندان کے چار افراد کے قتل کا حوالہ دیا اور کہا کہ بین الاقوامی برادری اسلام مخالف پروپیگنڈے کے ابھرتے ہوئے رجحان کے خلاف مشترکہ عزم ظاہر کرے اور پرامن بقائے باہمی اور بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دے۔