جی سی یو کا یونیورسٹی آف اپلائیڈ سائنسز نیبرینڈن برگ، جرمنی کے ساتھ معاہدہ

جی سی یو کے 10طلبا ہر سال جرمنی میں مفت تعلیم حاصل کریں گے‘وائس چانسلر

جمعہ 11 جون 2021 12:54

جی سی یو کا یونیورسٹی آف اپلائیڈ سائنسز نیبرینڈن برگ، جرمنی کے ساتھ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2021ء) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہوراور یونیورسٹی آف اپلائیڈ سائنسزنیبرینڈن،جرمن کے مابین اہم معاہدہ۔تفصیلات کے مطابق دونوں یونیورسٹیز ہر سال 10 طلبا کا تبادلہ کریں گی،جی سی یو کے طلبا کو جرمن یونیورسٹی کو ٹیوشن فیس بھی ادا نہیں کرنا پڑے گئی۔جی سی یو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی اور جرمن یونیورسٹی کے صدر پروفیسر ڈاکٹر گریڈ ٹیسکے نے مفاہمت کی یادداشت پر آن لائن دستخط کر دیئے۔

وائس چانسلر پروفیسر اصغر زیدی کا کہنا تھا کہ 16 نکاتی معاہدہ میں فیکلٹی کے تبادلے، تحقیقی تعاون اور سٹاف کی تربیت کی شکیں بھی شامل ہیں۔معاہدے پر دستخط کے بعد دونوں یونیورسٹیوں کے سربراہان اور عہدیداروں کے درمیان ویڈیو کانفرنس بھی ہوئی،جبکہ جرمن یونیورسٹی کے شعبہ لینڈ اسکیپ آرکیٹیکچر اور سول انجینئرنگ کے پروفیسر ڈاکٹر آندریاس ویلن فینگنیگ نے بھی ویڈیو کانفرنس میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی کا کہنا تھا کہ جی سی یونیورسٹی بھی جرمن یونیورسٹی کے طلبا سے فیس نہیں لے گی،جرمن طلبا کو یونیورسٹی کے اندر رہائش بھی دینگے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ بیرون ملک یونیورسٹیز سے روابط استوار کرنا جی سی یو کے اسٹریٹجک وژن کا پانچواں ستون ہے،دونوں یونیورسٹییز نے مشترکہ تحقیقی منصوبوں کے آغاز پر بھی اتفاق کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :