سلمان خان میرے پسندیدہ اداکار ہیں،شعیب اختر

جمعہ 11 جون 2021 15:43

سلمان خان میرے پسندیدہ اداکار ہیں،شعیب اختر
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2021ء) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے کہا ہے کہ بھارت میں سلمان خان اٴْن کے پسندیدہ اداکار ہیں۔

(جاری ہے)

شعیب اختر نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے مداحوں کیلئے سوال و جواب کا ایک سیشن رکھا جس میں دٴْنیا بھر میں موجود شعیب اختر کے مداحوں نے اٴْن سے مختلف سوالات کیے۔سوال و جواب کے اس سیشن کے دوران ایک مداح نے شعیب اختر سے پوچھا کہ بھارت میں آپ کا پسندیدہ اداکار کون ہی مداح کے سوال کے جواب میں شعیب اختر نے بالی ووڈ کے چٴْل بٴْل پانڈے سلمان خان کی فلم کے ایک منظر کی تصویر شیئر کی۔شعیب اختر نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ’بھارت میں سلمان خان میرے پسندیدہ اداکار ہیں۔

متعلقہ عنوان :