
زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے 1500 انڈرگریجوایٹ طلباوطالبات کو ہائرایجوکیشن کمیشن کے تعاون سے احساس پروگرام کے تحت سکالرشپ دے دیئے گئے جس میں ان کی ٹیوشن فیس اور اعزازیہ شامل ہے
ان باتوں کا اظہار یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر انس سرور قریشی نے ڈائریکٹوریٹ آف فنانشل اسسٹنٹس اینڈ یونیورسٹی ایڈوانسمنٹ کے زیراہتمام احساس پروگرام میں سکالرشپ حاصل کرنے والے ذہین اور کم سہولیات کے حامل طلباوطالبات میں چیکوں کی تقسیم کی تقریب سے بطور مہمان خصوصی اپنے خطاب کے دوران کیا
جمعہ 11 جون 2021 17:49

(جاری ہے)
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پسماندہ اور غیرمراعات یافتہ علاقوں سے تعلق رکھنے والے طلباوطالبات کو بڑے شہروں اور مراعات یافتہ طبقات کے طلباء کے مقابلے میں آگے لانے کے لئے جو وسائل بروئے کار لا رہی ہے اس سے قابل اور ذہین سکالرز کو ملک کی خدمت کے لئے آگے آنے کے بھرپور مواقع میسر آ سکیں گے۔
ہائرایجوکیشن کمیشن کے یو ایس ایڈ پراجیکٹ ڈائریکٹر راؤ اظہر علی خاں نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ احساس پروگرام کے تحت اس امر کا خاص خیال رکھا گیا ہے کہ پچاس فیصد تعداد طالبات کی ہونی چاہیے تاکہ انہیں تعلیم و تحقیق کے شعبے میں مردوں کے شانہ بشانہ آگے بڑھنے کے مواقع دستیاب ہوں۔ انہوں نے کہا کہ یو ایس ایڈ پروگرام کے تحت ہائر ایجوکیشن کمیشن اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں بھرپور وسائل مہیا کر رہی ہے تاکہ پاکستان میں قابل افراد کو تعلیم و تحقیق کے لئے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے کے مواقع میسر ہوں۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ یونیورسٹی کے مقابلہ جاتی بنیادوں پر سکالرشپ حاصل کرنے والے سکالرز اپنی صلاحیتوں سے ان وسائل کا صحیح استعمال یقینی بناتے ہوئے اپنے خاندان اور یونیورسٹی کے لئے نیک نامی کا باعث بنیں گے۔ ڈائریکٹر فنانشل اسسٹنٹس اینڈ یونیورسٹی ایڈوانسمنٹ ڈاکٹر جاوید اختر نے کہا کہ احساس پروگرام کے تحت سکالرشپ کے حوالے سے طلباوطالبات کا انتخاب انتہائی کڑے معیارات کے تحت کیا جاتا ہے اور اس امر کو یقینی بنایا جاتا ہے کہ یہ سکالرشپ خالصتاً میرٹ کی بنیاد پر دیئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کا ڈائریکٹوریٹ اس مقصد کے لئے رات دن کوشاں ہے کہ زیادہ سے زیادہ طلباوطالبات کو مرکزی دھارے میں لانے کے لئے انہیں معاشی مدد فراہم کی جا سکے۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر انس سرور قریشی نے سکالرشپ حاصل کرنے والے طلباوطالبات میں راؤ اظہر علی خاں اور ڈاکٹر جاوید اختر کے ہمراہ چیک تقسیم کئے۔متعلقہ عنوان :
مزید تعلیم کی خبریں
-
ْاسلام آباد، پشاور و دیگر شہروں میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 5.6 ریکارڈ، عوام میں خوف وہراس پھیل گیا
-
ایچ ای سی نے وزارت آئی ٹی، برٹش کونسل اوردیگرشراکت داروں کے تعاون سے بی ایس کمپیوٹرسائنس کا نیا نصاب 2025 تیارکرلیا
-
لاہور بورڈ کا انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے نتائج کا اعلان ، کامیابی کا مجموعی تناسب 53.77 فیصد رہا
-
تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازی خان کا انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے نتائج کا اعلان ،کامیابی کا تناسب 62.37 فیصد رہا
-
لیسکو میں سنگل فیز میٹرز کا بحران شدت اختیار کر گیا، 82 ہزار سے زائد میٹرز خراب
-
لاہوربورڈ کا امتحانی پرچوں کی ری چیکنگ کے طریق کار میں تبدیلی کا فیصلہ
-
ساہیوال، بورڈآف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ون امتحانات 2025 کے نتائج کا اعلان کر دیا
-
لاہور، پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈ کا فرسٹ ائیرکے نتائج کا اعلان
-
پنجاب کے تعلیمی بورڈز نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے نتائج کا اعلان کردیا
-
فیصل آباد تعلیمی بورڈ انٹرمیڈیٹ پارٹ فرسٹ کے نتائج کا اعلان بدھ کوکرے گا
-
یونیورسٹی آف ایجوکیشن میں چھاتی کے سرطان سے آگاہی کے حوالے سے خصوصی تقریب کا انعقاد
-
ایچ ای سی نے 11 اور 12 اکتوبر کو ہونے والے امتحانات ملتوی کر دیئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.