ضلع اوکاڑہ میں 1 لاکھ 5 ہزار 987 شہریوں اور ہیلتھ ورکرز کو کرونا ویکسئین لگائی جا چکی ہے،ڈی ایچ او ڈاکٹر سجاد گیلانی

جمعہ 11 جون 2021 19:20

اوکاڑہ کینٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جون2021ء) ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر سجاد گیلانی نے کہا ہے کہ ضلع اوکاڑہ میں اب تک 1 لاکھ 5 ہزار 987رجسٹرڈ شہریوں اور فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو انسداد کرونا ویکسئین لگائی جا چکی ہی30سال سے زائد عمر کے 73ہزار9رجسٹرڈ شہریوں کو انسداد کرونا ویکسئین لگائی جا چکی ہے اور 16ہزار558شہریوں کو انسداد کرونا کی دوسری خوراک بھی لگائی جا چکی ہے جبکہ11ہزار943فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو انسداد کرونا ویکسئین کی پہلی ڈوز لگائی جا چکی ہے اور 4 ہزار 577رجسٹرڈ فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو انسداد کرونا ویکسئین کی دوسری ڈوز لگائی جا چکی ہے فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز سمیت 30سال سے زائد عمر کے رجسٹرڈ شہریوں کو انسداد کرونا ویکسئین لگانے کا عمل جاری ہے انہوں نے عوام الناس سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی ہدایات کے مطابق 20سال سے زائد عمر کے شہریوں کی رجسٹریشن کا عمل شروع ہو چکا ہے 20سال سے زائد عمر کے شہری جلد از جلد اپنا شناختی کارڈ نمبر 1166پر میسج کر کے رجسٹرڈ ہوں ۔

متعلقہ عنوان :