خوردنی تیل ، گھی اور فولاد سستا ہو گا ، حکومت نے فیڈر ایکسائز ڈیوٹی ختم کر دی

آم، کینواور سیب سمیت پھلوں کے جوس پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ختم کرنے کا اعلان

جمعہ 11 جون 2021 23:40

خوردنی تیل ، گھی اور فولاد سستا ہو گا ، حکومت نے فیڈر ایکسائز ڈیوٹی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2021ء) وفاقی حکومت نے خوردنی تیل ، گھی اور فولاد سستا ہو گا ، حکومت نے فیڈر ایکسائز ڈیوٹی ختم کر دی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدرات ہونے والے اجلاس میں وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے بجٹ پیش کرتے ہوئے بتایاکہ خوردنی تیل ، گھی اور فولاد پر فیڈر ایکسائز ڈیوٹی ختم کی جا رہی ہے،اس کے علاوہ آم، کینواور سیب سمیت پھلوں کت جوس سستے ہوں گے۔وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے آم، کینواور سیب سمیت پھلوں کے جوس پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔