دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

ہفتہ 12 جون 2021 13:39

دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2021ء) تربیلا، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہا ئوکی صورتِ حال حسب ذیل رہی۔ دریائے سندھ میںتربیلاکے مقام پر آمد 197200کیوسک اور اخرج 130000کیوسک، دریائے کابل میںنوشہرہ کے مقام پر آمد 80400کیوسک اور اخراج80400کیوسک، جہلم میںمنگلاکے مقام پرآمد81600کیوسک اور اخراج15000کیوسک، چناب میںمرالہ کے مقام پر آمد69800کیوسک اور اخراج41400کیوسک رہا۔

جناح بیراج آمد182700کیوسک اور اخراج174700کیوسک،چشمہ آمد188000کیوسک اوراخراج 193000کیوسک، تونسہ آمد145400کیوسک اور اخراج126000کیوسک، پنجند آمد10800کیوسک اور اخراجصفر کیوسک، گدو آمد 99700کیوسک اور اخراج 79700کیوسک، سکھر آمد71200کیوسک اور اخراج31200 کیوسک جبکہ کوٹری بیراج آمد18000 کیوسک اور اخراج 400کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

(جاری ہے)

تربیلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ،پانی کی موجودہ سطح1449.60فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابل استعمال پانی کا ذخیرہ 1.131 ملین ایکڑ فٹ، منگلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ،پانی کی موجودہ سطح 1132.65فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 1.153 ملین ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ،پانی کی موجودہ سطح 644.60 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ0.115ایکڑ فٹ رہا۔

تربیلا، جناح اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہا ئوکی صورت میں ہے ۔