وفاقی وزیر خزانہ نے بھی قومی کو نہ گھبرانے کا مشورہ دیدیا

گھبرائیں نہ رواں سال ٹیکس وصولیاں 4700 ارب روپے تک پہنچ جائیں گی، شوکت ترین

ہفتہ 12 جون 2021 15:45

وفاقی وزیر خزانہ نے بھی قومی کو نہ گھبرانے کا مشورہ دیدیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2021ء) وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے بھی قومی کو نہ گھبرانے کا مشورہ دیدیا ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہاکہ جس طرح عمران خان کہتے ہیں آپ نے گھبرانا نہیں ہے، گھبرائیں نہ رواں سال ٹیکس وصولیاں 4700 ارب روپے تک پہنچ جائیں گی۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ ایف بی آر کے پاس بہت سے لوگوں کا ڈیٹا موجود ہے جو ٹیکس نہیں دے رہے، جو لوگ ٹیکس نہیں دے رہے ان کے پیچھے جائیں گے، بڑے ریٹیلرز و درمیانے ریٹیلرز کی ایک ہزار ارب سے زیادہ کی سیل ہے، جولائی سے ہی دوسرے ریٹیلرز میں پوائنٹ اف سیل سسٹم نسب کئے جائیں گے، اس سسٹم کے ذریعے 100 ارب روپے کا ریونیو آسکتا ہے، صارفین پکی پرچی لیں گے تو انعام دیں گے۔

انہوںنے کہاکہ صارفین کو ماہانہ 25 کروڑ روپے انعامات دیں گے جو 1 ارب تک بڑھائیں گے یہ ترکی اور باقی ملکوں میں ایسی کامیاب اسکیمیں آئیں۔

متعلقہ عنوان :